Uncategorized

سوست ڈرائی پورٹ اور ہمارا رد عمل 

پدرم سلطان بود۔ ۔

mmq
مولا مدد قزل

یہ صرف ایک جملہ نہیں بلکہ ناکام، سست، کاہل، خود غرض، انا پرست ،اور موقعہ پرست معاشرے کی اجتماعی سوچ و فکر ہے جو معاشرے کو اجتماعی طور پر لے ڈوبتا ہے. میران ہنزہ کی اہمیت ، عزت، وقار اپنی جگہ مگر ملی غیرت و عزت ان سب پہ مقدم اور بالا ہے۔ ہنزہ کے لوگ کبھی اپنے آباواجداد کے کارناموں کے گن گاتے ہیں تو کبھی اپنی نسل کو کسی بہادر سپاسالار سے جوڈ کر چوڈے ہو جاتے ہیں ۔ اور یہی حال گلگت بلتستان کے دوسرے حصوں کا بھی ہے جہاں ہر کوئی اپنے خاندانی تاریخ پر فخر سے سر اٹھانے کی کوشش کرتا ہے ۔ سوچنا یہ ہے کہ آج ہم کیا ہیں؟ آج معاشرے کی ترقی میں ہمارا کیا رول ہے؟ اپنی اس تاریخی وقار کو زندہ رکھنے میں ہمارا کیا کردار ہیں؟ معاشرے کے سماجی ، معاشی، اخلاقی اور معاشرتی انحطاط سے ہم کتنا با خبر ہیں ؟ اور ان مسائل کو حل کرنے میں کتنا مخلص ہیں۔؟ لازمی یہ تمام پہلو ہیں نہ کہ پدرم سلطان بود کہنا ۔

سوست ڈارئی پورٹ پر ورنما ہونے والا واقعہ ہر پاک چین دوستی کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے والے کا دل تو برا ہوا ہوگا مگر اس موضوع پر میر آف ہنزہ کے پلیس پرہونےوالی پریس کانفرنس نے اس واقعے کو ایک اور پہلو دیا ہے۔ 

سوست ڈرائی پورٹ ہنزہ میں پچھلے دونوں رونما ہونے والی تنازعہ گو کہ ایک دل خراش واقعہ ہیں جس میں ہنزہ کے تعلیم یافتہ قیادت پر انگلی اٹھائی گئی ہیں ، میں ان شخصیات کے اتنا قریب نہیں نہ انکےحسن کردار کا گواہ ہوں مگر میرا یہ ایمان ہیں کہ وزیربیگ اور ظفر اقبال کسی عورت پر ہاتھ اٹھائے یہ ممکن نہیں ۔اور نہ یہ ہنزہ کی روایات میں سےہے ۔ یہ دونوں حضرات علمی اور اخلاقی طور پر گلگت بلتستان کے نوجوانون کے لئے مثالی ہیں۔ عمر کے اس حد میں وہ ایسی غلطی نہیں کر سکتے۔ اس کہانی کے پیچھے کوئی نہ کوئی سیاسی مفاد ضرور شامل ہے۔ اور اگر ایسا نہیں تو ضرور قانونی کاروائی ہونی چاہیے۔ 

اگر گلگلت بلتستان کی سر زمین پر کوئی ریمنڈ ڈیوس بنے کی کوشش کریں، چاہیے اس کا تعلق دنیا کے کسی بھی حصے سے ہو، اور ہم اس پر زاتی مفاد کی خاطر خاموش رہے تو اس سے بڑھ کر غلامی کی کوئی اور نشانی نہیں۔ ہم پاک چین دوستی کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ اور یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ بھی اسی انداز سے دیکھے اس جذبہ دوستی کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہونا چاہیے کہ ہم اپنی وقار کھو دے۔ طاقت کے ذور پہ کوئی ہم پر مسلط ہو۔ کوئی غیر ملکی غیرقانوںی یا علاقائی روایات کی خلاف ورزی کریں اور اس پر الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق طاقت کے ذور پر ہم پر لاگو  ہو تو خاموشی ہمارے  زوال کا سبب بن سکتا ہے۔ یاد رکھیئے ایسٹ انڈیا کمپنی نے مغل بادشاہ سے گائے کے چمڑے کے برابر زمین  مانگی تھی اور ہوا کیا آپ سب جانتے ہیں ، ، ،

گلگت بلتستان کے دانشوار اور اہل قلم کو چاہیے کہ ایسے معاملات کو علاقہ اور نظریہ کے حدود سے بالاتر ہو کر گہری نطر سے دیکھے۔ اور سنجیدگی سے ان معاملات کا مشاہدہ کرے۔ ان نا پاک عزائم میں ملوث حاضرات سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ کسی کو اقتدار کی بھوک یا انفرادی خواہش کی تمکیل کے لیئے عوام کی عزت و واقار سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

2 کمنٹس

  1. Infect this is a pressing issue and can lead to a cross border conflict between two tested friends of the region, which will not only affect few individuals but Hunzukutz as a whole, our relations with China are very important for our economic development and coming days are going to bring many opportunities for the youth of Hunza.By endorsing Mr. Qizil’s view I suggest to form a judicial commission to probe not only the recent incident, but to conduct an audit by reputed firm of international level and whoever is found involved in financial mismanagement and corruption should be punished according to law of the land, this should include Chinese as well
    ..This will set a good presedent for future ventures… civil society should raise their voice for the better economic opportunities in coming years

    Amjad Ayub

Back to top button