تعلیم

آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل نعیمہ گل کا آبائی گاؤں میں فقید المثال استقبال

شرافت علی میر
گلمت : آکسفورڈ یونیورسٹی سے حال ہی میں گلوبل گورننس میں ماسٹرز کی سند لیںے والی نعیمہ گل کو ان کے آبائی گاؤں میں ایک منفرد اور پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا گیا.  اس سلسلے میں دی گلمت ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفر سوسائٹی اور گلمت ینگ اسٹار کلب کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں گاؤں کے مکینوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی. گلمت پولو گروانڈ میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین  اور نوجوانوں نے نعیمہ گل کو انکی آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کو پهولوں کے ہار پہنائے.
DSC00585تقریب سے GESWS کے صدر ، نائب صدر  اور اسماعیلی کونسل کے صدر نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے علم کے میدان میں  نعیمہ گل کی کاوشوں کو سرا ہا اور کامیابی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے پر انکو مبارکباد بھی دی. اس موقعے پر نعیمہ نے اپنے مختصر خطاب میں گاؤں کے مکینوں کی علم دوستی کو سراہا اور قدردانی پرگاؤں کے عمائدین اور ذمہ دار اداروں کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے آکسفورڈ میں گزارے ماہ و سال کے بارے میں بھی مختصرا گفتگو کی.
یاد رہے کہ نعیمہ گل قراقرم انٹرنیشنل یونورسٹی گلگت سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرچکی ہے. آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے نعیمہ گل نے مکمل سکالر شپ حاصل کی تھی. انہیں دنیا کے تین مشہور و معروف جامعات میں داخلے کی آفر ملی تھی، جن میں سے نعیمہ نے آکسفورڈ یونورسٹی کا انتخاب کیا تھا.
نعیمہ گل، ہنزہ کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت گل محمد (مرحوم) کی صاحبزادی ہے.
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button