گلگت بلتستان

ہنزہ نگر میں گذشتہ دو ماہ سے مختلف منصوبوں پر کام زور و شور سے جاری ہے، ایکسین

ہنزہ نگر (اجلال حسین) پچھلے دو ماہ میں ہنزہ نگر کے التوا شدہ سیکموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انشااللہ نومبر تک ہمیں توقع ہے ہنزہ نگر کے مختلف التوا سیکموں پر کام 80فیصد سے بھی زیادہ کرنے کی کوشش کرینگے۔ان خیالات کا اظہار ایکسین محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگرعلی مظفر نے کہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ نگر کے مختلف بہت سے سیکموں میں کام مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا اور چند سیکموں کے ٹھیکدار بھی علاقے میں موجود نہیں تھے جسن کی وجہ سے محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر میں مختلف منصوبے زیر التو تھے ۔ گزشتہ دہ ماہ سے ان منصوبوں پر کام کروانے میں تیزی لائی گئی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی تعاون سے تین سے چار میگا منصوبوں کا افتتاح بھی ہوچکا ہے جن میں گورنیمنٹ گرلز ہاسٹل کریم آباد، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے تعمیراتی کام جو مکمل ہو چکا ہے انشااللہ آئندہ چند روز میں افتتاح کیا جائے گا۔جبکہ نگرسب ڈویثرن میں 30بیڈ ہسپتال کئی سالوں سے زیر التو تھا مکمل ہو چکا ہیانشااللہ آئندہ چندروز میں افتتاح کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ گریٹر واٹر سپلائی سیکم گز شتہ سال شروع کیا گیا تھا معاہدے کے مطابق گزشتہ سال علی آباد واٹر چینل کے ٹاپ پر لانا تھا وہ مکمل ہو چکا ہے اور گریٹر واٹر سیکم کا پہلا مرحلہ عنقریب ایک سے دو ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا اور عوام کو پینے کے صاف پانی فراہم کردی جائی گی جس پر کام کیا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button