گلگت بلتستان

ہنزہ نگر میں جشن آزادی کی تقریبات جاری

unnamed (2)

ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) جشن آزادی پاکستا ن ضلع ہنزہ نگر میں نہایت جوش خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس دن کے مناسبت سے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیااور پرچم کشائی کی رسمیں ادا کیا گیا۔ اس سے قبل ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں کے عبادت گاہوں پر الصبح ملک کے سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگے گئے۔ جبکہ عبادت گاہوں پر مملکت خدا داد پاکستان کے سبر ہلالی پرچم لہرایا۔ ضلع ہنزہ نگر مرکزی تقریب گورنمٹ ڈگری کالج علی آباد میں منعقد کیا جس میں ہنزہ نگر پولیس کے چاق چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی دی اور پر چم کشائی کی رسم ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے کی جس میں ہنزہ نگر کے سرکاری افسران ، سیاسی و سماجی حلقوں کے نمائندوں کے علاوہ ہنزہ نگر سرکاری و غیر سرکاری سکول کے طلباء شریک ہوئے ۔

unnamed (1)

جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے بچوں نے قائد اعظم محمد علی جناح ، ڈاکٹر علامہ اقبال، آغاخان سوئم سر سلطان محمد شاہ کے علاوہ پاکستان بنانے والے اہم رہنماوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اور پاک فوج کے شہداء کو سلام پیش کیا۔ بچوں نے ملی نغموں کے علاوہ یوم آزادی پاکستان کے عنوان سے خطاب کیا۔ تقریب جشن آزادی پاکستان کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنے اوپر فخر ہونا چاہیے کہ ہم ان کے اولاد ہے جنہوں نے آزادی چھینی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کے کچھ حصوں میں بے چینی اور بدامنی کی کیفیت ہے ہم دعا کرتے ہیں کہ جلد از جلد اس مشکل سے ڈالیں۔مجھے فخر ہے کہ میں ایک ترقی پسند اور تعلیم یافتہ طبقے میں ڈپٹی کمشنر ہوں جہاں پر عوام پر امن ہے۔اور میری دعا ہے علم کی روشنی نہ صرف گلگت بلتستان میں بلکہ دیگر علاقوں تک بھی پہنچائے۔تقریب میں شریک طلباء کو ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے انعامات بھی تقسیم کئے۔جبکہ یوم آزادی پاکستان کو منانے کے سلسلے میں ہنزہ نگر کے بازاروں ،گلیوں اور دیگر سرکاری اداروں کو جھنڈوں اور لائیٹنگ کے ذریعہ سجایا گیا تھا۔تاہم ضلعی انتظامیہ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے زیر نگرانی68واں یوم آزادی پاکستا ن شاندار انداز میں منایا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button