گلگت بلتستان

شگر کے مختلف علاقوں میں ایس کام کے سگنلز غائب

شگر(عابد شگری) ایس کام شگر سنٹر کے ایک کلومیٹر تک محدود تک ہوکر رہ گیا یونین کونسل مرہ پی اور دیگر ایریاز میں سگنل غائب۔شگر مرہ پی سے تعلق رکھنے والے چند افرادنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ایس کام کی ناقص کارکردگی نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلاء کررکھا ہیں۔ان افراد کا کہنا تھا کہ شگر میں ایس کام موبائل سروس شروع ہوئے پانچ سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ایس کام سروس اور سگنل کا دائرہ کار صرف مرکنجہ اور پولو گراؤنڈ تک محدود ہوکر رہ گیا ہے۔اس سلسلے میں محکمے کے جانب سے سروس کی بہتری اور سگنل کی دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا گیا جس سے عوام کو ایس کام سہولت سے محرومی کیساتھ محکمے کو ماہانہ لاکھوں کی منافع سے بھی محروم ہونا پڑرہا ہے۔ ان افراد کا مزید کہنا تھا کہ یونین کونسل مرہ پی اور چھورکاہ کے اکثر لوگوں نے ای کام کے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ سم خریدے ہوئے ہیں لیکن ان علاقوں میں سگنل نہ آنے کی وجہ سے سم ضائع کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے محکمہ سپشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس کی سگنل کا دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے خاطرخواہ انتطام کریں تاکہ شگر سنٹر کے علاوہ دیگر علاقوں کے افراد بھی ایس کام کی سروس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button