گلگت بلتستان

ہلال احمر گلگت بلتستان کے چیرمین محمد ولی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

IMG_0039
گلگت(پ ر) ہلال احمر گلگت بلتستان کے نئے چیئرمین محمد ولی نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھالیا۔ جمعہ کے روز ہلال احمر گلگت بلتستان کے صوبائی ہیڈ کوارٹر آمد پر ہلال احمر گلگت بلتستان کے وائس چیئرمین امداد علی نے صوبائی سکریٹری محترمہ نورالعین اور سٹاف کے ہمراہ چیئرمین محمدولی کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ہلال احمر پاکستان کے تنظیمی ڈھانچہ اور سرگرمیوں اگاہ کیا۔
IMG_0016اس موقع پر ہلال احمر گلگت بلتستان کے صوبائی سطح کے پروگرام منیجرزکے ساتھ اپنے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد ولی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ادارے کی تعمیر وترقی اور ادارے کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے کیونکہ خدمت انسانیت کا تصور ہمیں دین اسلام نے آج سے چودہ سو سال قبل دیا اسی دکھی انسانیت کی مدد ہی کے لئے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کواللہ تعا لیٰ نے دنیا کے لئے رحمت بنا کر دنیا میں بیھجا تھا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج ہم معاشرے میں اسلامی تعلیمات اور انسانیت پسند اقدار کی پرچار کی بجائے نفرتوں اور کدورتوں کو فروغ دینے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے امت مسلمہ انتشار اور مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ انہیں اس بات پر فخر محسوس ہورہی ہے کہ ہلال احمر پاکستان بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت بلاتفریق، رنگ ونسل، علاقہ اور مذہب کے ملک بھر میں مصائب کے شکار افراد کی دادرسی کررہا ہے جو ان کے لئے انتہائی خوشی اور دلی و روحانی سکون و اطمینان کا باعث ہے کیونکہ انہوں نے خود بھی اپنی ادھی زندگی رضاکارانہ خدمت کے کاموں میں گزاری ہے۔
انہوں نے ہلال احمر کے سٹاف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر جیسے ادارے میں کام کرنا ان کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں جو انسانیت پسند اقدار کی پر چار اور رضاکارانہ خدمت کے جذبے کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہو اس لئے سٹاف اس نیک مشن کے تحت خلوص اور دیانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نوکری کا حصہ سمجھ کر نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر سرانجام دیں۔
بعد ازاں چیئرمین ہلال احمر نے ہلال احمر کے زیر اہتمام چلنے والے بنیادی مرکز صحت اور دیگر شعبہ جات کا بھی دورہ کر کے ادارے کے کاموں کا جائزہ لیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button