گلگت بلتستان

جمعیت علماء اسلام گلگت نے مجلس شوری کے ممبران کا اعلان کر دیا

گلگت (پ ر) جمعیت علمائے اسلام ضلع گلگت کے امیر منہاد الدین نے آئندہ تین سالوں 2014سے 2017تک ضلع گلگت کیلئے 45سرکردہ جماعتی سیاسی سوچ بوچ اور فہم و فراست کے حامل افراد پر مشتمل مجلس شوریٰ کے ناموں کا باضابطہ اعلان کردیا جس کے مطابق تحصیل جگلوٹ سے مولانا سید محمد، قاری امتیاز احمد میر، مولانا محمد مجاہد، مولانا جمشید احمد، پڑی بنگلہ سے مولانا عنایت اللہ میر، مولانا قاری محمد مجاہد ، مناور سے عبدالرحمن، سکوار سے عنایت خان،جوٹیال بالا سے محمد افضل، ضیاء الرحمن قریشی ، مولانا عبدالجبار، قاری حبیب اللہ، حاجی محمد یوسف استوری، ہدایت حسین۔ مرکزی محلہ کشروٹ سے مولانا عطاء اللہ شہاب، مولانا نثار احمد، عابد اقبال۔ محمدی محلہ سے مولانا مقصود احمد، حاجی جمعہ خان، مفتی فرمان ولی۔ عثمانیہ محلہ سے جمیل احمد، ٹھیکیدار حاجی محمد یوسف۔ کنوداس سے حاجی ارشاد احمد، مفتی عارف۔ سکارکوئی سے مولانا بشیر احمد۔ امپھری سے میر بہادر خان، ستار احمد، حافظ عنایت،نپورہ بسین سے عاقل خان، گل باز ایڈووکیٹ، ٹکا خان، شہزاد احمد، جاگیر بسین سے راجہ محمد اعظم خان،کارگاہ سے گل شیر خان،بسین کھر سے مولانا قاری عزیز الرحمن۔ ہینزل سے مولانا محمد ذاکر۔ سونیکوٹ سے مولانا سعید الرحمن،شروٹ شکیوٹ سے قاری عثمان احمد، بارگو سے مولانا محمد صادق کو باضابطہ طور پر جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کی مجلس شوریٰ کیلئے رکن نامزد کیا گیا ہے اورنومنتخب مجلس شوریٰ کا پہلا باضابطہ اجلاس امیرجمعیت علماء اسلام گلگت منہاد الدین نے اس ماہ یعنی 24اگست بروز اتوار کو صبح ساڑھے دس بجے مرکزی دفتر گلگت میں طلب کیا ہے جس میں ضلع بھر میں مزید یونٹ سازی حالات حاضرہ عوامی مسائل کے حل کیلئے طریقہ کار اور آئندہ جماعتی کام کے حوالے سے اہم ایجنڈوں پر غور کیا جائے گا تمام نومنتخب ممبران سے تاکید کیس اتھ اس اہم اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button