ثقافت

وادی نگر کے سیاحتی مقام ہوپر میں سات روزہ ثقافتی میلہ جاری

ہنزہ نگر  (مون شیرین) نگر کے دورافتادہ اور سیاحتی مقام ہوپر میں 7 روز ثقافتی شو کا آغاز ہوگیا ہے۔ کمیونٹی نے اپنی مدد آپ اس ثقافتی شوکا انعقاد کیا ہے ۔ اس شو میں ہوپر نگر کے ثقافت کے بارے میں مختلف اسٹال لگائے گئے ہیں۔ جس میں قدیم طرز زندگی اور ان کے بود باش کے بارے میں مختلف سامان رکھے گئے ہیں۔ اس 7 روز ثقافتی شو کا افتتاح ڈی سی ہنزہ نگر اور ممبر قانون ساز اسمبلی مراز حسین نے کیا۔ یہ شو میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں کے توجہ کا مرکز ہے۔ گلگت بلتستان ، ملک کے دیگر صوبوں کے علاوہ غیر ملکی سیاح بھی ہر روز بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق 80 کے دہائی کے بعد علاقے میں ایسا کوئی بڑا پروگرام کا انعقاد نہیں ہوا ہے۔ اب کمیونٹی نے بغیر کسی بیرونی امداد کے علاقے میں سیاحت کی ترقی کے لئے ثقافتی شو کا اہتمام کیا ہے۔ عوامی حلقوں نے محکمہ سیاحت وثقافت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاحت و ثقافت کو کھیل و ثقافت کے نام پر کروڑں کا فنڈز ملتا ہے لیکن اس فنڈز کا کچھ پتہ نہیں چلتا ہے۔اس قسم کے پروگرام کی ذمہ داری محکمہ سیاحت وثقافت کی ہے۔ عوامی حلقوں نے اس قسم کے ثقافتی شو کو علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لئے سود مند قرار دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button