گلگت بلتستان

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے نوجوان کو شگر میں سپرد خاک کر دیا گیا

Namaz janaza copy
شگر(عابد شگری) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فدا علی شگری کو ہزاروں افراد کی موجودگی آہوں اور سسکیوں میں آبائی گاؤں شگر میں سپرد خاک کردیا گیا۔شہید کی جسد خاکی کو شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں و دیگر افراد کی درجنوں گاڑیوں اور موٹر بائیک کی قافلے میں صورت میں شگر لایا گیا۔جہاں شاہی پولو گراؤنڈ میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ آغا عباس رضوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل ،مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں شیخ فدا حسین عبادی،شیخ باقر،شیخ رضا،شیخ ضامن مقدسی،شیخ کاظم،امام جمعہ سید طہٰ موسوی سابق مشیر صحت عمران ندیم سمیت شگر کے مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔بعد میں ان کی آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔شہید انتہائی ملنسار شخصیت کا مالک تھا اور وہ روزگار کے سلسلے میں گذشتہ کئی سالوں سے کراچی میں مقیم تھا۔دو سال پہلے ان کی شادی میں ہوا جس سے ایک بیٹی پیداہوئی تھی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button