تعلیم

ہنزہ نگر سے تنخواہ لے کر دوسرے اضلاع میں کام کرنے والے اساتذہ کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے محکمہ تعلیم ہنزہ نگر کے دفتر پر آج اچانک چھاپہ لگایا۔ جہاں پر انہیں بتایا گیا کہ ضلع ہنزہ نگر سے تعلق رکھنے والے متعدد اساتذہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں ڈیوٹی دے رہے ہیں. انہوںے ایسےاستاتذہ کے خلاف کاروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ان اساتذہ کی وجہ سے جو تنخواہ ہنزہ نگر سے لیتے ہیں مگر ڈیوٹی دیگر اضلاع میں دے رہے ہیں علاقے کے طلباء اور ولدین میں بے چینی پیدا ہوتی ہے اور طلبہ کے تعلیم کا بھی حرج ہوتا ہے.

۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے محکمہ تعلیم ہنزہ نگر کے دفتر میں چھاپہ کے فوراً بعد ہی گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج کریم آباد کا بھی دورہ کیا اور کالج کی چار دیواری جو کہ کسی بھی وقت گر سکتی ہے کی متعلق  محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر کے ایگزیکٹو انجینئر کو کہا کہ فوری طور پر گرلز کالج کریم آباد کی چار دیواری گرنے سے پہلے کسی کنٹریکٹر کے ذریعے اسکی مرمت کرنے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر ہبنزہ نگر عمران علی سلطان کی گورنمنٹ گرلز کالج کریم آباد اور پرائمری سکول کریم آباد کے چار دیوری اور عمارت کے دورہ پر عوامی حلقوں اور طلباء کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button