پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
گلگت(پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات ،کھیل و ثقافت ،امور نوجوانان گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان خواتین ونگ کے نئے عہدیداروں کی تقرری کا نو ٹفیکشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق شیرین فاطمہ جنر ل سیکریٹری گلگت بلتستان ،حکیمہ سلطان سینئر وائس پریذیڈنٹ ہنز ہ نگر اور بشریٰ حسین سیکریٹری انفارمشن ہنزہ نگر شامل ہیں۔
وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نئی عہدیداران پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے انتھک کو شش کر ینگی اور اپنے علاقو ں میں خواتین کے حقوق کی بھر پو ر نمائندگی کر ینگی۔انہو ں نے مزید کہاکہ آئندہ بھی پیپلز پارٹی اپنی قو می مقبولیت کو قائم و دائم رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوام ہی طاقت کا سر چشمہ ہیں ۔موجودہ صوبائی حکومت علاقے سے بے روزگاری کے خاتمے ،علاقے کی تعمیر و ترقی ،اور خوشحالی کے لئے تر جیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے اور آئندہ بھی فلاح عامہ کے منصوبوں کی تکمیل کے لیئے کوشاں رہے گی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔