گلگت بلتستان

رنگ اور خوشیاں بکھیرتا ثقافتی میلہ وادی ہوپر (نگر) میں اختتام پذیر

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

ہوپر نگر(فرمان کریم) وادی نگر کے پرفضاء گاؤں ہوپر میں 6روزہ ثقافتی فیسٹیول رنگ اور خوشیاں بکھیرتا اختتام پزیرہوا. اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے کہا کہ جو قوم اپنی ثقافت کو بھول جاتے ہیں ان کی پہچان ختم ہو جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ہوپر نگر کے عوام کی مسائل کو تر جیحی بنیاد پر ھل کر لیا جائے گا۔ہوپر کی بوائز اور گرلز ہائی سکولوں کی پی سی فورکو تر جیحی بنیادوں پر حل کرلیا جائے گا اور ان سکولوں کو ضرورت اساتذہ کو جلد بھرتی کرلینگے۔ ہوپر کے لئے سپورٹس کپلیکس کے لئے اگر اے ڈی پی میں گنجائش ہے تو ضرور شامل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے عوام کی ڈیمانڈ پر ہوپر میں ثقافتی میوزیم بنانے کا اعلان کر دیا ۔

اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نواز شریف کے استعفی سے جمہوریت بچ جا تی ہے تو انہیں استعفی دینا چاہیے۔ اگر دو ماہ پہلے ہی عمران اور طاہر القادری سے مذاکرت کرتے تو یہ نوبت نہ آتی تھی۔ شریف برادران نے جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کر دئیے ہیں۔

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کی سلامیت کے ہر محاز پر قربانی دی ہے اور ملک پر آنچ آنے نہیں دی ہے گلگت بلتستان کے عوام افواج پاکستان کے ساتھ دیتے آئے ہیں اور آئندہ بھی ساتھ دینگے۔ ہمارے علاقے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہر مشکل وقت میں یہاں کے عوام نے افواج پاکستان کے ساتھ دیا ہے۔

اس سے قبل رکن اسمبلی میرزہ حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہوپر نگر میں تعلیم اور صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام مسائل و مشکلات کا شکار ہے ۔ یہاں کے مڈل پاس نوجوانوں کو پاک فوج میں بھرتی کیا جائے اور افواج پاکستان میں بھر تی کے لئے تحصیل نگر ون میں آرمی سنیٹر قائم کیا جائیگرلز اور بوائز ہائی سکول کے پی سی فور کافی عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال تیار نہیں ہوئی ہے لہذا پی سی فور کی جلد منظوری دی جائے یہاں کے گرلز یا بوائز سکول کو آرمی اپنے انڈر میں لیا جائے اور سکول کی فنڈنگ آرمی اور صوبائی حکومت مل کر لیں ۔سیاحت پر خصوصی توجہ دی جائے ہوپر نگر سیاحوں کے لئے جنت سے کم نہیں ہے۔

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

اس سے قبل وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، فورس کمانڈر عاصم منیر اور دیگر مہمان ہوپر پہنچے تو ہوپر کے عمائدین، ہنزہ نگر کے انتظامیہ نے استقبال کیا۔ وزیر اعلی اور فورس کمانڈر نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور ان سٹالز اور ہوپر کے حوالے سے ان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button