گلگت بلتستان

تحصیل گوجال میں زائد المعیاد اور غیر معیاری اشیائے خوردو نوش کی کھلے عام فروخت جاری، انتظامیہ خاموش تماشائی

گوجال (ایس۔اے میر) تحصیل گوجال کے مختلف گاؤں میں بہت سے دوکانوں پر اس وقت غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء دستیاب ہیں ۔جس میں زیادہ تر کھانے پینے کی اشیاء ہے لیکن آج تک انتظامیہ نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔

unnamed (1)تفصیلات کے مطابق گلگت سے غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء کو گاڈیوں میں بھر کر گوجال کے مختلف دوکانوں میں سپلائی کی جاتی ہے جس میں بسکٹ،مصالحہ جات، اچار، چاکلیٹ وغیرہ شامل ہے ۔ اس وقت تحصیل ہیڈ کوارٹر کے بہت سے دوکانوں میں ایسے بسکٹ اور دوسرے اشیاء دستیاب ہے جن کے اوپر پلاسٹک کی پیکنک نہیں ہے ۔ کیونکہ پلاسٹک کے اوپر اکسپائری تاریخ ہوتی ہے اس لیے وہ پلاسٹک اس سے اتار کر لاتے ہے اور سستے دام دوکانداروں کو فروخت کرتے ہے ۔

ایک دوکاندار نے کہا کہ ایک دفعہ ہم نے سپلائی کرنے والون سے بسکٹ نہیں خریدا تو انھوں نے وہ بسکٹ مفت میں ہمیں دے دیا ۔

یہ لالچ نے یا سازش یہ تو آنے والا وقت ہی بتا دے گا۔  لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس وقت گوجال میں پیٹ کی بیماری ، ہاضمہ اور گلے کی بیماری عام ہے لیکن کسی کو اندازہ نہیں کہ ہمارے دوکاندار آج کل زہر بیج رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button