گلگت بلتستان

ہنزہ نگر میں مزید دو یونین کونسلز کے قیام کا فیصلہ

ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) ڈسٹرکٹ ہنزہ نگر میں مزید دو یونین کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان کی مخلصاً نہ کوششیں رنگ لائی۔ ڈسٹرکٹ ہنزہ نگر کے دیرینہ اور پچیدہ مسائل کو ہفتوں میں حل کرنے کی جانب مثبت پیش قدمی ۔ ڈسٹرکٹ ہنزہ نگر اپنے قیام کے بعد سے بے انتہا مسائل کی امجاگاہ بن چکا تھا او ر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر کے عدم دلچپی کے باعث مسائل حل ہونے کے بجائے دن بدن گھبیر ہوتے جارہے تھے ۔جس میں سر فہرست کچرے کو ٹھکانے لگانے کا نظام نہ ہونے کے سبب غیر اعلانیہ ہیڈ کواٹر علی آباد اور سیاحوں کا مسکن کریم آباد کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں۔کئی سالوں کی کشمکش اور عوامی احتجاج کی وجہ سے پندرہ ستمبر تک پورے بازار میں کوڑے دان لگانے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ نگر میں عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے دو یونین کو نسلز کا اضافہ کیا جارہا ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس میں سے غیر اعلانیہ ہیڈ کواٹر یونین کونسل علی آباد کو ماڈل کونسل کا درجہ دیا جارہا ہے اسی طرح نگر اسکند آباد کو بھی یونین کونسل کا درجہ دیا جائے گا ۔انھوں نے مزید کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر عوام کوایک چھت کے نیچے اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ عوام ہنزہ نگر کے لئے ایک خوش آئند اقدم ہے۔ اس سے پہلے ہنزہ نگر کے عوام کو چھوٹے سے چھوٹے کام کے خاطر میلوں کا فاصلہ طے کرکے بھی کام ادھورے رہ جاتے تھے اب تمام ضلعی دفاتر کو علی آباد میں ایک ہی جگہ پرمنتقل کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے مزید کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے التو کا شکار کے کے ایچ کے متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ایک ہفتے کے اندر متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی کی جائے گی۔پانچ سالوں سے مختلف بار اعلانات کے باو جودبلاجواز ڈی سی د فتر میں بھرتیوں پر پابندی لگی تھی جبکہ میرٹ کے بنیاد پر ان خالی اسامیوں کو ایک ہفتے کے اندر پر کیا جاے گا۔ڈی سی ہنزہ نگر نے کہا کہ ان تمام اقدامات میں نہ صرف ضلعی انتظامیہ کا ہاتھ ہے بلکہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے ہنزہ نگر کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنزہ نگر کے عوام کا ساتھ دیا جس پر ہم ان کے انتہائی شکر گزار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button