گلگت بلتستان

اشکومن، چٹورکھنڈ تھانے میں دو مہینوں سے ایس ایچ او کی تعیناتی نہ ہو سکی

غذر( کریم رانجھا) ؔ اشکومن کے سرکاری دفاتر عملے کی عدم موجودگی کے باعث ویران ہوگئے،تھانہ چٹورکھنڈ میں گزشتہ دو مہینوں سے ایس ایچ او کی تعیناتی نہ ہوسکی،پورے اشکومن کے لئے ایک پٹواری،تمام لیویز کی ڈیوٹی گاہکوچ میں لگائی گئی ،دفتری امور ٹھپ ،سائلین خوار ہونے لگے۔بائیس ہزار کی آبادی والے تحصیل اشکومن کے دو اہم سرکاری دفاتر میں آفیسرز اور عملے کی عدم موجودگی کی وجہ سے شدید مسائل کا سامنا ہے۔تھانہ چٹورکھنڈ میں گزشتہ دو مہینوں سے ایس ایچ او کی تعیناتی عمل میں نہ آسکی جبکہ تحصیل آفس میں پانچ مہینے سے تحصیلدار موجود نہیں ۔پورے تحصیل کے دو حلقوں کے لئے صرف ایک پٹواری مقرر ہے جبکہ تمام لیویز کی ڈیوٹی گاہکوچ میں لگائی گئی ہے جس سے سائلین کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔بالائی اشکومن کے عوام بھاری کرایہ خرچ کرکے دفتری امور کے سلسلے میں روز تحصیل کا چکر لگاتے ہیں لیکن عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے ناکام لوٹنا پڑتا ہے۔عوام علاقہ نے حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ سرکاری دفتروں میں فی الفور عملے کی تعیناتی عمل میں لایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button