نوجوان

ہنزہ میں دو روزہ ریجنل فورم کا انعقاد، صوبائی وزیر نصیر خان نے شرکت کی

گلگت( سٹاف رپورٹر) آغا خانرول سپورٹ پروگرام گلگت کے عیلی (Eely)پراجیکٹ کے زیر اہتمام دو روز ہ ریجنل فورم کا کا انعقاد ہنزہ میں ہوا۔ جس میں آغاخان رول سپورٹ پروگرامریجنل آفس کے اسٹاف، ایریا آفیسرز ، نمایندگان ایل ایس اوز اور عوام نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر محمد نصیر خان تھے مہماں خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں اے کے آر ایس پی کا اہم کرادار ہے ۔ اے کے آر ایس پی نے گلگت بلتستان کے عوام کو شعور دیا۔ اے کے آر ایس پی کی بدولت آج ہمارے نوجوان نسل تعلیم یافتہ ہیں ۔ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے ذر یعے معاشرے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ حکومت اکیلا کام نہیں کر سکتا ہے اس لئے اے کے آر ایس پی کی طرح دیگر این جی اوز کو چاہیے کہ وہ حکومت کی مدد کرے۔

گلگت بلتستان میں بے روزگاری کے خاتمے میں اے کے آر ایس پی نے گران قدر خدمات سرانجام دیے ہیں۔ اُنہوں نے اے کے آر ایس پی کے خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طر ف سے جس قسم کی تعاون کی ضرورت ہو تو مکمل تعاون کی جائے گی، اس موقع پر جنرل مینجر اے کے آر ایس پی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button