Uncategorized

کریم آباد، خواتین کے لیے قائم ہسپتال میں سات مہینوں سے لیڈی ڈاکٹر تعیںات نہ ہوسکی

مارچ ٢٠١٤ سے ڈاکٹر کی کرسی خالی ہے
مارچ ٢٠١٤ سے ڈاکٹر کی کرسی خالی ہے

ہنزہ (اکرام نجمی ) کریم آباد میں واقع ہنزہ نگر کا واحد خواتین کیلئے قائم ہسپتال جو جدید آلات سے مزین ہے گزشتہ 6مہینوں سے بغیر لیڈی ڈاکٹر اور دوائیوں کے خالی پڑا ہوا ہے ۔

8 مارچ 2014کو لیڈی ڈاکٹر یاسمین کے ٹریفک حادثے میں موت کے بعد اب تک کوئی متبادل لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی نہ ہوسکا جس کی وجہ سے علاقے کے عوام اور خاص کر خواتین کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ اس ہسپتال میں جدید آپریشن کے آلات کی سہولت شروع سے ہی موجود ہے جبکہ محکمہ صحت کی لاپرواہی کے سبب اب تک کوئی گائیناکالوجسٹ تعینات نہیں ہوسکی جسکی وجہ سے چھوٹے سے چھوٹے آپریشن کیلئے عوام کو گلگت جانا پڑتا ہے جوکہ غریب عوام کے ساتھ سراسر زیادتی و ناانصافی ہے ۔

IMG_20140906_104922علاقہ مکینوں کا کہنا ہے سپیکر قانون ساز اسمبلی جلد از جلد محکمہ صحت کی اس مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیں بصورتِ دیگر عوام احتجاجاََ ہسپتال کو بند کرانے پر مجبور ہونگے۔عوام نے مطالبہ کیا ہیں کہ جلد از جلد کسی قابل گائیناکالوجسٹ کی تعیناتی عمل میں لایا جائے تاکہ علاقے کے مکینوں کی پریشانی دور ہوسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button