دس دنوں سے ہنزہ میں نصب تھرمل جنریٹر خراب، محکمہ برقیات حالات سے بے خبر

دس دنوں سے ہنزہ میں نصب تھرمل جنریٹر خراب، محکمہ برقیات حالات سے بے خبر

1 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) دس روز گزر گئے محکمہ برقیات ہنزہ نگر تھرمل جنریٹر  مشین کو ٹھیک کرنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے. ہنزہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری، عوام پریشان اور بجلی کے حکام پر سکوں اورمطمئن۔ پوچھنے والا کوئی نہیں رہا۔ سیاحتی اعتبار سے گلگت بلتستان کا سب سے اہم علاقہ وادی ہنزہ پچھلے کئی دنوں سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے دوچار ہے۔ کیونکہ انکو علاقے اور غریب عوام سے ہمدردی بالکل ختم ہوگیا ہے۔ پھر ستم ظریفی یہ ہے بار با عوامی احتجاج اور حکام بالا کو بتانے کے باوجود پرسان حال کوئی نہیں رہا ہے اور عوام مایوس ہوئے ہیں۔
Loadsheddingحسن آباد نالے میں دو میگاواٹ بجلی کے منصوبے کا ٹینڈر اگست میں ہونا تھا جو تاحال التوا کا شکار ہے، مسگر پاور پراجیکٹ لگاتار التوا کا شکار کیا جارہا ہے۔ پھرحسن آباد پاور ہاؤس کے لئے بجلی کا جنریٹر خریدا جانا تھا جو تقریبا ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی تک نہیں آیا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ سرکار کو بجلی کی عدم دستیابی اور عوامی مسئلے کا کوئی فکر ہی نہیں ہے اور عوام کو بجلی دینا انکی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔