کھیل

گلگت، سٹی پارک میں شہید ظفر اقبال رانا میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

گلگت(پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات کھیل و ثقافت و امو ر نوجوانان گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ علاقے میں کھیلو ں کو فروغ دیکر ہی مستقل اور پائیدار امن قائم کیا جاسکتاہے۔صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں کھیلوں کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے۔کھیلاڈی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور تما م تر تعصبات سے بالاترہو کر امن کے قیا م کے لئے بھی اپنا کر دار اداء کر رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتو ا ر کے روز سٹی پارک میں شہید ظفر اقبال رانا میموریل ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بحیثت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کہی انہو ں نے کہا گلگت بلتستان میں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں ہے اگر جی بی کے جوانو ں کو بہتر مواقع فراہم کئے جائیں تو بین الاقوامی سطح پر علاقے کا نا م روشن کر سکتے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ علاقے کے کھیلاڈی ملک کے دیگر شہروں میں جاکر نمائندگی کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ شہید ظفر اقبال رانا کے جذبے کو سلام پیش کر تی ہوں جن کے اس خطے میں کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار رہاہے۔ انہو ں نے کہاکہ شہید ظفر اقبال رانا ایک شریف انفس انسان تھے ۔ حکومت ان کے قتل میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر یگی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ اس ایونٹ کو سرکا ری سطح پر منایاجائیگا۔اور حکومت کی جانب سے شہید ظفر اقبال رانا کے لواحقین کو امداد دیا جائیگا۔
صوبائی وزیر اطلاعات و کھیل و ثقافت سعدیہ دانش نے شہید ظفراقبال رانا میموریل اسوسی ایشن کے لئے 1لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ اس مو قع پر حلقہ ارباب زوق کے جنر ل سیکریٹر ی جمشید خان دکھی نے کہا کہ آج کے اس ایو نٹ سے لگتا ہے کہ علاقے سے تعصبات کی بر ف پگھل رہی ہے ۔ ہماری اس قوم کا مستقبل روشن ہے۔ اگر کھیلاڈی چاہے تو یہ علاقہ ایک پر امن خطہ بن سکتاہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آ ئندہ بھی کھیلاڈ ی کھیلوں کے زریعے علاقے میں قیام امن اور تمام تر تعصبات کے خاتمے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button