گلگت بلتستان

بہت جلد بلتستان میں انفارمیشن سنٹر قائم کیا جائیگا، وزیر اعلی کا سکردو پریس کلب میں اعلان

سکردو(رضاقصیر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کرے گی صحافت ریاست کا چھوتھا ستون ہے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے صوبائی حکومت مثبت اقدامات کر ے گی انہو ں نے پریس کلب سکروو کا دورہ کیا اور صحافیوں کے مسائل سننے انہوں نے اپنے دورے کے دوران پریس کلب سکردو کے ایریا کی چاردیواری تعمیر کرانے اور ساتھ ہی پریس کلب کے لیے فرنیچر فراہم کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ویج بورڈ کے حوالے سے بہت جلد قانو ن سازی کی جائے گی گلگت بلتستان کے صحافیوں کو دیگر شہروں کی طرح سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہر ممکن کوشش کی جائے گی.

صحافیوں نے اس موقعے پر مطالبہ کیا ہے پریس کلب کے پی سی ون کو جلد از جلد منظور کیا جائے وزیر اعلیٰ نے موقعے پر ہی پی سی فور کے حوالے سے احکامات جاری کیے اور یقین دہانی کرائی کی بہت جلد اس حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ بہت جلد بلتستان میں انفارمیشن سنٹر قیام کیا جائے گی انفارمیشن سنٹر کے قیام سے اطلاعات کے شعبے کو مزید تیز اور فعال بنانے میں مدد ملے گی انفارمیشن سنٹر کے قیام سے روزگار کے نئے مواقع بھی پید ا ہونگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button