گلگت بلتستان

گلگت، عوامی ورکز پارٹی اور پروگریسیو یوتھ فرنٹ کا مشترکہ اجلاس،

gbne pix 2
گلگت(کامریڈ ارسلان)عوامی ورکرز پارٹی پاکستان و پروگریسو یوتھ فرنٹ کا مشترکہ اجلاس کامریڈ بابا سلیمان تحریکی و دیگر مرکزی قائدین کی شرکت ۔ٹریکٹر ڈرائیور کو اے سی کی ہنزہ کی طرف سے بلاقصور جیل بھیجنے پر افسوس کا اظہار کیا آئند ان نااہل حکمرانوں اور بیوروکریسی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق ۔تفصیلات کے مطابق عوامی ورکرز پارٹی اور پروگریسو یوتھ فرنٹ کا مشترکہ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں دونوں جماعتوں کے مرکز ی رہنما کامریڈ بابا جان سلیمان تحریکی کامریڈ واجد کامریڈ ارسلان سمیت دیگر رہنما کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اجلاس میں گزشتہ دنوں ہنزہ علی آباد میں ٹریکٹر ڈرائیور کا اے سی ہنزہ کی گاڑی سے آگے نکلنے پر جیل بھیجنے کی واقع کا شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیوروکریسی اپنی قبیلہ درست نہیں کیا گیا تو ان کے خلاف عوام ایک بار پھر سڑکوں پر ہونگے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ بھی وہ اپنے منشور کے مطابق پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھے جائے گی اور عوام کے مفاد کے کسی بھی اقدام کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button