گلگت بلتستان

استور، الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب میں اشیائے خوردنی تقسیم کی گئی

al Khidmat (1)(1)
گلگت(نامہ نگار) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے استور کے بارشوں ،برف باری اور سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں فوڈ پیکیجز تقسیم کر لئے ، اس موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن ہر آفت میں استور کے متاثرین کو ریلیف پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ فاونڈیشن متاثرہ خاندانوں کو انکا حق پہنچا کر عوامی خدمت کو یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لسانی، مسلکی و علاقائی تعصبات سے بالا تر ہوکر الخدمت فاونڈیشن انسانی بنیادوں پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس پر ادارہ مبارک باد کے مستحق ہے.
اسسٹنٹ کمشنر استور صوال میر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریبی،امیری اور آفات اللہ کی طرف سے ہیں ، متاثرین کی دادرسی اور امداد پہنچا کر الخدمت فاونڈیشن نے ریلیف کے کاموں میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور امید ہے آئندہ بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جائینگی، سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹرمظفر ریلے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ فلاحی ادارے بھی سیلاب متاثرین کو ریلیف پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ، الخدمت فاونڈیشن نے خدمت کے جذبے کو پروان چڑھاتے ہوئے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہے جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، استور میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ، متاثرین کو حکومت چھت فراہم کرے۔
تقریب میں مہمانوں نے متاثرین میں فوڈ پیکیجز تقسیم کئے اس موقع پر متاثرہ افراد میں خواتین بھی شامل تھیں ۔
al Khidmat (2)(1)

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button