گلگت بلتستان

نیو ہنزہ ٹرانسپورٹ نے دنیور میں بھی بھی سروس شروع کردیا

Ada open
ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) گلگت، جوٹیال ، علی آباد ہنزہ، کریم آباد میں نیو ہنزہ ٹرانسپورٹ کمپنی کی شاندار کامیابی کے بعد نیو ہنزہ ٹرانسپورٹ نے عوام گلگت بلتستان کی عوام کے سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیور میں بھی اپنا اڈہ گزشتہ روز شروع کر دیا ۔ اڈے کا شاندار افتتاح اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے فتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر گلگت ، جوٹیال ،دنیور اور ہنزہ کے مختلف سیاسی ،سماجی اور ٹرانسپورٹروں نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے کہا کہ جس طرح پچھلے کئی سالوں سے عو گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کرتے چلے آرہے ہیں اسی طرح آئندہ بھی اس ملک کی ایک بہترین شہری بن کر ذمہ داری کے ساتھ وعوام کی خدمت کرینگے۔انھوں نے مزید کہا کہ نیو ہنزہ ٹرانسپورٹ نے نہ صرف عوام کی خدمت کی ہے بلکہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی خدمت بھی کرتے آئے ہے چاہیے وہ کسی اہم کاغذات کے معاملہ ہو یا گلگت بلتستان میں اخبارات کی سپلائی ہوڈرائیور اور مالکان نے اپنی گھر کے کام سمجھ کر پائے تکمیل تک پہنچائے ہے۔
اس موقع پر صدر ہنزہ نگر ٹرانسپورٹ یونین خوش آمدین نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہنزہ نگر کے عوام نے نیو ہنزہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ تعاون کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس کے بعد بھی نیو ہنزہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ تعاون کرینگے۔صدر نے مزید کہا کہ ڈرائیور اور مالکان نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ہم اس جگے سے اآگے یا پیچھے نہیں جاتے بلکہ رات ہو دن مسافروں اور ضروری دستاویزات کو اپنی منزل تک پہچاتے ہیں۔نیو ہنزہ ٹرانسپورٹ کے افتتاح ہونے پر صدر نے عوام اور بلخصوص اسسٹنٹ کمشنر دنیور کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹرانسپورٹروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اڈے کا افتتاح کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button