گلگت بلتستان

بلتت ہنزہ میں پھلوں کی نمائش، میٹرو پاکستان اور سٹار فارم کی خریداری میں دلچسپی

Hunza Apple (2)

بلتت (اکرام نجمی) گزشتہ دنوں بلتت رورل سپورٹ آگنائزیشن میں کریم آباد کے مقامی پھل کا نمائش ہوا۔ جس میں علا قے کے زمیندار خواتین و حٖٖضرات نے اپنے اپنے Products رکھے ۔ اس نمائش میں میٹرو (Metro) پاکستان اور سٹار فارم(Star Farm) کی انتظامیہ اور مارکیٹنگ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور مصنوعات کا معائنہ کیا۔ بلتت رورل سپورٹ آگنائزیشن کے چیئرمین نورخان نے مہمانوں کو تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے میٹرو اورسٹار فام کے عہدہ داروں کوحکومت جاپان اور ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ اور گلگت بلتستان کا مشترکہ JICA پروجیکٹ جس میں پاکستان اور جاپان میں ہونے والی علاقے کے زمیندار خواتین و حٖٖضرات کا ایگریکلچرٹرینگ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔مہمانوں نے نمائش میں رکھے ہوئے پھل خاص کر سیب کو سراہا اور یقین دلایا کہ میٹرو کمپنی سیب کا پہلا بلاواسطہ گاہک ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button