گلگت بلتستان

داریل کے تین گاؤں کے عمائدین کا دورہ ہنزہ، واسپ کے فراہمی آب کے منصوبوں کا جائزہ لیا

واسپ کے زیر انتظام داریل کے تین دیہات میں فراہمی آب کے منصوبے مکمل کر دیے گئے ہیں
واسپ کے زیر انتظام داریل کے تین دیہات میں فراہمی آب کے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں 

ہنزہ نگر (اجلال حسین ) گزشتہ روز ضلع دیامر کے تحصیل داریل سے عمائدین کے ایک وفد، جس میں انعام الرحمن ، شیر آحمد، نعمان، سمیع اللہ اور امان اللہ  شامل تھے، نے انعام الرحمن کی سربراہی میں ہنزہ کا دورہ کیا اور واسپ کے تعاون سے ہنزہ میں واٹر اینڈ سینیٹیشن (فراہمی آب اور نکاسی) کے مختلف منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور اسی ماڈل کو اپناتے ہوئے اپنے علاقے میں عوام اور غیر حکومتی اداروں کے مشترکہ تعاون سے منصوبے شروع کرنے کا عہد کیا۔

اس سلسلے میں داریل میں پہلے ہی پینے کے صاف پانی کا ایک منصوبہ واسپ کے زیر نگرانی مکمل کرکے اسکا باقاعدہ افتتاح کیا جاچکا ہے اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی شروع ہو چکاہے ۔وفد نے واسپ کو داریل میں عوام کو پینے کے صاف پانی فراہم کرنے اور ہنزہ کا دورہ کرانے پر ادارے کا شکریہ اداکیا اور دیگر این۔جی۔اوز کو بھی داریل جیسے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی گزارش کی۔

آ غا خان پلاننگ اینڈ بلڈنگ سروسز کے ذیلی ادارے واسپ کے زیر اہتمام ضلع دیامر میں داریل کے تین گاؤں شلاٹی، پلاٹی اور جونٹیال پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کیا جا چکا ہے. واسپ کے کامیاب منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے اسی سلسلے میں عمائدین کے ایک وفد نے ہنزہ کا دورہ بھی کیا اور عوام اور غیر سرکاری تنظیموں بالخصوص واسپ کے مشترکہ تعاون سے واٹر اینڈ سینیٹیشن کے کامیاب منصوبے کا وزٹ کیا اور اسی ماڈل کو اپناتے ہوئے داریل میں بھی عوامی ترقی کے منصوبے شروع کرنے کا عہد کیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button