عمائدین ہنزہ اسسٹنٹ کمشنر سے نالاں، چیف سیکریٹری سے ملاقات کرنے کا فیصلہ

عمائدین ہنزہ اسسٹنٹ کمشنر سے نالاں، چیف سیکریٹری سے ملاقات کرنے کا فیصلہ

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین سیاسی رہنماوں، صدربزنس ایسوسی ایشن اور صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ جس میں میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ عاصم کمال نے عمائدین ہنزہ کی توہین کی. اس حوالے سے ایک مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی.
unnamed (1)عمائدین نے قرادار میں مزید کہا کہ ہنزہ کے عوام اس وقت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلاہے سیاحوں کی مسکن ہنزہ کئی دنوں سے اندھیرے میں ڈوب چکا ہے اور محکمہ برقیات کے نااہل حکام خاموش تماشائی بن بیٹھے ہیں جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
قراداد میں کہا گیا اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کو تبدیل کرنے کے لئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو ایک ہفتے کا ٹائم دینے کے علاوہ بجلی کی لوڈ شیڈ نگ اور پرانے منصوبے جو التوا کا شکار ہے کے حوالے سے انکوائری کرنے کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، اور اس سلسلے مٰیں احتجاج کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا.  تاہم، قرداد کے ذرئعے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کے رویے کے خلاف ا ور دیگرمطالبات کی منظوری کے لئے چیف سیکرٹری سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کرینگے۔قرداد میں مزید کہا کہ ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ گزشتہ کئی سالوں میں بجلی کی منصوبے التوا کا شکار ہے اور ان کی ایڈوانس پے منٹ کی انکوائری کرنے کے علاوہ ہنزہ کے لئے رکھی گئی منصوبے کو فی الفور ٹینڈر کیا جائے تاکہ آئندہ سالوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو۔ قراداد میں مزید کہا کہ چیف سیکرٹری سے ملاقات کے بعدبھی ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے مجبوراً احتجاج کا راستہ اپنانا پڑے گا۔اس کا تمام تر ذمہ داری گلگت بلتستان انتظامیہ پر ہوگی۔
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔