گلگت بلتستان

لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان پر پوری قوم کو فخر ہے, میر بہادر، جنرل سیکرٹری جے یو آئی

mir bahadur picگلگت(پ ر) لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان پر آج پوری گلگت بلتستان کی قوم فخر کرتی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان کے کسی بھی سپوت کو پاکستان آرمی میں اتنے اہم عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔یقیناًیہ لفٹننٹ جنرل کی صلاحتیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ دنیا کی بہترین اور طاقتور ترین آرمی کا لفٹننٹ جنرل مقرر ہوئے اور اور ایک اہم علاقے کا کور کمانڈر بھی منتخب ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری میر بہادر نے اپنی جماعت کے اہم عہدہ داروں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمیعت علماء اسلام گلگت بلتستان کی طرف سے حکومت پاکستان ، وزیراعظم نواز شریف، صدر پاکستان جناب ممنون حسین، آرمی چیف جناب راحیل شریف ، وزیر دفاع اور دیگر تمام مقتدر اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک عظیم بیٹے کو فوج میں اعلیٰ منصب پر ترقی دی۔ اور گلگت بلتستان کو یہ احساس دلایا کہ حکومت پاکستان اور اس کے اہم ادارے گلگت بلتستان کے ساتھ مکمل طور پر مخلص ہیں۔ جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری میر بہادر نے مزید کہا کہ جمیعت علماء اسلام گلگت بلتستا ن کے امیر و ممبر اسمبلی مولانا سرور شاہ ،مرکزی قائدین مولانا لقمان حکیم ، مولانا قاری امتیاز ، مولانا عبدالحلیم ، مولانا قاضی عنایت ، مولانا قاری عبدالحکیم استور، سابق ممبر اسمبلی، حاجی عبدالعظیم چلاس، مولانا حق نواز بلتستان اور دیگر اہم عہدہ داروں کی جانب سے لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور اس کی پوری فیملی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی خداداد صلاحتیوں کو مزید تقویت دے کر ملک و ملت کی خدمت کریں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button