گلگت بلتستان

استور، تین روزہ انسداد پولیو مہم ٢ اکتوبر کو اختتام پزیر ہوگا

استور (سبخان سہیل ) استور میں پولیو مہیم 29ستمبر سے 2اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ڈی ایچ او استور ڈاکٹر محمد عسی خان نے پولیو مہیم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور طارق حسین اور دیگر تما م ہیڈ اٖف ڈپاٹمنٹ کو برفنگ دی۔ استور ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد پولیو مہیم کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر استور طارق حسین کے علاوہ تما ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ نے شرکت کی اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر طارق حسین نے ایک بچے کو پولیو کا قطرہ پلا کر پولیو مہیم کا آغاز کیا۔ ڈپٹی کمشنر استور طارق حسین نے پولیو کے حوالے سے منقعد تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کی پولیو ایک ایسی خطرناک بیماری ہے اس بیماری کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ پولیو مہیم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جایں گے تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جاے گی۔پولیو مہیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈی ایچ او محمد عسی خان نے کہا کی استور میں 29 ستمبر سے جاری پولیو مہیم کے دوران 17000پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جاینگے۔ ان تین دونوں میں استور کے بالائی علاقے قمری ۔ منی مرگ، چلم، میر ملک سمت پورے استور میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 122 موبائل ٹیمیں،29فیکس سنٹر،4ٹرنزیٹ پوینٹ, بنائے گئے ہیں ۔ ہماری ٹیمن ان تین دونوں میں گھر گھر جا کربچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جایں گے۔ تما م لوگوں سے اپیل ہے کی وہ ہماری ٹیمون کے ساتھ تعاون کرتے ہوے اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے تاکہ پولیو جسی خطرناک بیماری سے اپنے بچوں کو محفوظ کیا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button