گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کا دورۂ نلتر، مکینوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

AWMI
گلگت: عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران نے کنوینئیر ایڈوکیٹ احسان علی کی سربراہی میں نلتر کے عوام کی دعوت پر علاقے کا دورہ کیا. اس دوران خطاب کرتے ہوے فوج کو ہم نے اپنی چوکیداری کے لیے رکھا ہواہے ان کو حکمرانی کے لیے نہیں رکھا ہے۔ انہوں نے جنگ آزادی کے ہیرو گروپ کیپٹن شاہ خان کو بھی لعن طعن کانشانہ بنایا اور نلتر میں پاک فضایئہ کے زیر انتظام سکی ریزورٹ قائم کرنے پر ان پر کڑی تنقید بھی کی.
اس دوران عوامی ایکشن کیمٹی کے ایگز یکٹیوکے ممبر صفدر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب ایک انچ زمین دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ پاکستانی افواج مفتوحہ علاقے سمجھ کر قبضہ کر رہی ہے انکو ہر گز ایسا کرنے نہیں دینگے۔ جو معاہدات نلتر کے عمائدین کے ساتھ ہوئے ہیں ان پر عملدا آمد کرے دیگر صورت لو ہے کے چنے چبوانے پر مجبور کردینگے۔
ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی و سیکریڑی جنرل مجلس وحدت المسلمین ۔شیخ نیر عباس مضطفوی نے نلتر کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو متحد ہو کر اپنے حقوق کے حصول کے لیے بڑ نا ہوگا ۔ جو خواب میں دیکھنا پا ہتا تھا وہ عوامی ایکشن کیمٹی نے کر دکھا یا ہے اور وہ اہمکام آپس میں لوگو کو ملانا امن کروانا آج نلتر کے مسجد کے اندر تمام مکاتب فکر کے علماء وعوام بھیٹے ہوئے ہیں یہی ہماری فتح ہے۔ بلتر کے عوام کے جا ئز مطالبات ہو ہیں اگر نہیں مانے گئے تو mwm نے پہلے بھی اس ایشو پر ساتھ دیا ہے اب بھی کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کرینگے احسان ایڈوکیٹ، صفدر علی ،شیخ نیر عباس ، شیخ انصار، شیخ محسن ،مولانا رحمت اللہ سراجی ، فیضان میر ، عرفان گلگتی ، وجاہت علی نے کہا کہ نلتر کے عواکے حقوق کے حصول کے جہاں نلتر کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون بہے گا۔اب ہم باشعور ہوئے ہیں وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ ایک آرڈر کے کٹھ پتلی ہے اس آرڈر میں اسے کوئی بھی ایسے اختیارات نہیں ہیں جن کے تحت وہ عوامی زمینوں کو اپنے من پسند افراد میں تقسیم کرے ۔
نلتر کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے نظام الدین نے کہا کہ فورس کمانڈر اور چیف سیکریڑی ہمارے خا لصہ سرکار کے ملک بنے بھٹے ہیں ایسا قانون صرف یہاں ہر لاگو ہے۔ اور اس اقدام کی بھر پور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے جو معاہدہ کیا گیا ہے اسے عوام کے سامنے لائیں ۔ معلوم تو ہو کیا معاہدہ ہوا ہے ۔اس طرح عوامی ملکیت کو تقسیم کرنے نہیں دینگے ۔اخر میں عمائدین نلتر نے عوامی ایکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن ساتھ دینے پر عمائدین نلتر نے کہا کہ ہم بھا ئی بھائی ہیں اپنے اجتماعی مفادات کے لیے ایک ہیں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ تعاون کرینگے تاکہ ہمیں انصاف مہیا ہوسکے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button