گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں جاری منصوبوں کو مکمل کرکے ملک میں توانائی کا بحران حل کیا جا سکا ہے، جمیل احمد

1
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے کالا باغ ڈیم پر اگر اتفاق نہیں ہو سکتا ہے تو گلگت بلتستان میں جاری منصوبوں اور نئے منصوبوں کی تکمیل کے ذریعے ملک کو بجلی بحران سے نکالا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جمیل احمد نے یو این ڈی پی کے زیراہتمام ہونے والی ایم ڈی جی ایس (ٹاسک فورس) کی اہم ورکشاپ سے بحیثیت کنوینئر گلگت بلتستان خطاب کرتے ہوئے کیا.
ورکشاپ میں ممبران قومی اسمبلی، خیبرپختونخواہ اسمبلی، بلوچستان اسمبلی اور آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبران شامل تھے ، جمیل احمد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ایم ڈی جی ایس 8پوائنٹس پر عملدرآمد کیلئے گلگت بلتستان میں اقدامات کر رہے ہیں بالخصوص تعلیم، صحت اور پاور سیکٹر پر ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت ہم کافی حد تک بہتر ہیں ، ورکشاپ سے اپنے خطاب میں ڈپٹی سپیکر جمیل احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا مختلف اداروں میں کام کرنے والی خواتین کے تحفظ اور ان کے حقوق کیلئے قانون پر عملدرآمد ہو رہا ہے ورکشاپ میں ڈپٹی سپیکر جمیل احمد کے ساتھ صوبائی وزیر اطلاعات و سیاحت سعدیہ دانش اور پارلیمانی سیکرٹری و رکن اسمبلی یاسمین نظر نے بھی گلگت بلتستان کی نمائندگی کی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button