تعلیمنوجوان

چترال کے دو نوجوا ن نیشنل یوتھ اسمبلی خیبر پختونخواہ کی کابینہ کا حصہ بن گئے 

ممبر رفعت خوشوخت، سینئر صوبائی وزیر
رفعت خوشوخت، سینئر صوبائی وزیر

پشاور(نامہ نگار) گزشتہ دنوں نیشنل یوتھ اسمبلی خیبر پختونخواہ کا ایک غیر معمولی پارلیمانی اجلاس صدر NYAحنان علی عباسی کی قیاد ت میں چارسدہ میں منعقد ہوا اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی ایم پی اے چارسدہ ارشاد علی خان تھے اجلاس کے آغاز میں ڈپٹی صوبائی لیڈر نوشاد کاکاخیل نے این وائی اے کے چار سالہ کاکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالا اور نئے صوبائی کابینہ کا اعلان کیا.

کریم اللہ ک، وزیر برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ
کریم اللہ ، وزیر برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ

اس کابینہ میں چترال سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان رفعت خوشوخت کو سینئر صوبائی وزیر جبکہ نوجوان صحافی اور کالم نگار کریم اللہ کو انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کا قلمدان سونپا گیا یاد رہے نیشنل یوتھ اسمبلی حکومتِ پاکستان سے رجسٹرڈ علامتی پارلیمان ہے جو کہ ملک کے ہونہار نوجوانوں کو پارلیمانی اداب ، لیڈر سپ اسکلزسیکھانے اور ان میں خوداعتمادی کے فروع میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جنمیں پارلیمانی سیشن ،سیمنارز ،کانفرنسز ،پالیسی میکرز سے خصوصی نشستیں، بک فئیرز، شجر کاری مہم اور علمی وادبی پروگرامات کا انعقاد شامل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button