چٹورکھنڈ فائرنگ میں زخمی ہونے والا نوجوان جان بحق، دو ملزمان گرفتار

چٹورکھنڈ فائرنگ میں زخمی ہونے والا نوجوان جان بحق، دو ملزمان گرفتار

51 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

gun_sketch_by_CcHIKAAغذر(کریم رانجھا) ؔ فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا،چٹورکھنڈ پولیس نے کما ل پھرتی کا مظا ہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا،واقعے کی تفتیش جاری۔گزشتہ روز چٹورکھنڈ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا نوجوان

جاوید ولد سید نادر شاہ ساکن پکورہ سی ایم ایچ گلگت میں دم توڑ گیا۔متوفی کی نعش کو سول ہسپتال چٹورکھنڈ میں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردیا گیا ۔ادھر چٹورکھنڈ تھانے کے اہلکاروں HCجمال حسین،SGCرضا، عالم زیب،شریف،نیت امان،سید علی شاہ نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے دو ملزمان سرتاج ولد دولت ساکن عثمان آباد ،بسین گلگت اور رضوان ولد کامل جان ساکن

ہینزل کو کانچے کے مقام پرآلہ قتل تیس بور پسٹل سمیت گرفتار کرکے ملزمان کو سٹی تھانہ گاہکوچ منتقل کردیا ہے ۔ملزمان کے خلاف دفعہ324/302کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔واقعے کے خلاف علاقے بھر میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔