تعلیم

کیڈٹ کالج سکردو، سبکدوش ہونے والے پرنسپل کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

cadit College skd 02

سکردو (نامہ نگار) کیڈٹ کالج سکردو کے ریٹائر پرنسپل بر گیڈئر اعجاز احمد نجف کی سبگدوشی پر اور نئے پرنسپل بر گیڈئر ناصر خان جدون کی آمد پران کے اعزاز میں گیڈٹ کالج سکردو کے سٹاف کی جانب سیالوداعی ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ اور اس الوداعی پارٹی میں سٹاف کی جانب سے ریٹائرپرنسپل اعجاز احمد نجف کو روایتی ٹوپی اور شال پیش کیاگیا ۔ اس موقع پر سٹاف کی نمائندگی کرتے ہوئے اصغر علی نے دونوں سبگدوش اور نئے آنے والے پرنسپلز کو خوش آمد ید کہا اور سبگدوش ہونے والے پرنسپل اعجازاحمد نجف کے خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ اعجاز احمد نجف کی خدمات سنہرے حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیں کالج ،اساتذہ اور دیگر چھوٹے ملازمین کیلئے وہ بہت اچھے شفق باپ کی حیثیت رکھتے تھے۔تقریب کے آخر میں سبگدوش ہونے والے پرنسپل اعجاز احمد نجف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج ہمارا سرمایہ ہے اس کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہیں اس کالج کی تعمیر وترقی کیلئے میں نے ڈاتی فائدے کو پس پشت ڈال کر اپنے فرائض انجام دیا ہے اس دوران سٹاف نے میرے ساتھ تعاؤن کیا جس کیلئے سب کا شکریہ ادا کیا ۔نئے آنے والے پرنسپل برگیڈئر ناصر خان جدون نے خطاب کرتے ہوئے سابق پرنسپل کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی طرح میں بھی کالج کی تعمیر وترقی کیلئے کام کروں گا اور اپنی زاتی فائدے کیلئے کام نہیں کروں گا ۔پروگرام کے آخرمیں سٹاف کی جانب سے روایتی ٹوپی اورشال پیش کئے۔

cadit College skd 01

ریٹائر پرنسپل برگیڈئر اعجاز احمد نجف کے اعزاز میں کیڈٹ کالج سکردو کے اساتذہ کی جانب سے الوداعی پاٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس الوداعی پارٹی میں کالج کے نئے پرنسپل برگیڈئر ناصر خان جدون نے ریٹائر پرنسپل برگیڈئر اعجاز احمد نجف کو کالج کا سونئر پیش کیا ۔ کالج کے وائس پرنسپل نے اساتذہ کی جانب سے ریٹائرپرنسپل برگیڈئر اعجاز احمد نجف کے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔

cadit College skd

 

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button