گلگت بلتستان

گلگت، ریسکیو ١١٢٢ اہلکاروں کا وزیر اعلی سیکریٹریٹ کے سامنے دھرنا

گلگت (فرمان کریم بیگ)  ریسیکو 1122 کے اہلکاروں نے آج وزیر اعلیٰ سیکیٹیریٹ کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینز اُٹھا رکھے تھے۔ جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے.

احتجاجی دھرنے میں شریک اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں سے گلگت بلتستان میں اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ لیکن صوبائی حکومت ہمیں ہمارے جائز مطالبات دینے کی بجائے مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے۔ کھبی ہمیں تنخواہ بر وقت ادا نہیں کی جاتی ہے تو کبھی کسی اور بہانے سے ہمیں ٹرخایا جاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ 3 سال سے ہمیں مستقل نہیں کیا جارہا ہے سروس اسٹریکچر پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ جس طرح پولیس کو رسک الاونئس دیا جاتا ہے اسی طرح ریسیکو 1122 کے اہلکاروں کو رسک الاونئس دیا جائے چونکہ اہلکار اپنے جان ہیتھلی پر رکھ کر عوامی کی جان ومال کو بچانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ مگر ہیمں الاونس نہیں مل رہا ہے.

اگر صوبائی حکومت نے ہمارے ان تین مطالبات پر عمل نہیں کیا تو وہ مطالبات کے حل تک احتجاجی دھرنے جاری رکھیں گے۔ جبکہ سکرود سے بھی ریسیکو 1122 کے اہلکار گلگت کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔

واضع رہے کہ گلگت بلتستان میں ریسیکو کے نسبتا نئےپراجیکٹ آئے روز مختلف مشکلات سے دوچار ہوتے رہتے ہیں۔ اس وقت گلگت اور سکرود میں 201 مرد اور 22 خواتین اہکار اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button