گلگت بلتستان

امن خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے، کل ہنگامی میٹنگ میں لائحہ عمل طے کریںگے، عوامی ایکشن کمیٹی کا سانحہ عالم برج پر رد عمل

دھماکے میں زخمی ہوںے والے ایک معصوم بچے کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال گلگت میں علاج کیا جا رہا ہے
دھماکے میں زخمی ہوںے والے ایک معصوم بچے کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال گلگت میں علاج کیا جا رہا ہے

گلگت(سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت کے مراسلے کے باوجود عالم برج پر بم دھماکہ صوبائی حکومت اوار سیکیورٹی ایجنسیز کے منہ پر طمانچہ ہے ایک منظم اور سوچی سمجھی سازش کے تحت گلگت بلتستان کے حالات خراب کروانے کی سازش ہورہی ہے جی بی کے بجٹ کا آدھا سے زیادہ سیکیورٹی کے نام پر خرچ ہورہا ہے مگر جان و مال کے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں عوامی ایکشن کمیٹی صوبائی حکومت اور بیوروکریسی کے خلاف ایف آر درج کرائیگی.عوامی ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا اور آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا. ان خیالات کااظہار عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ترجمان وجاہت علی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا ہے.

بیان کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی نے پچھلے 10مہینوں میں ایک بہترین ماحول بنایا مگر بعض نادیدہ قوتوں کو یہ امن ہضم نہیں ہوپا رہا ہے اور آئے روز اس امن کو خراب کرنے کی سازشیں ہورہی ہے. وفاقی حکومت کے مراسلے کے باوجود سیکیورٹی فورسز اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کی وجہ سے پورا گلگت بلتستان سوگوار بن چکا ہے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور ایسے سازشوں کو ڈٹ کر مقابلہ کرے لڑاؤ اور حکومت کرو والی پالیسی کو مسترد کرچکے ہیں .
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے جذبات کو کنٹرول میں رکھیں اور اس سازش کو ناکام بنائے جو یہاں لڑانے کیلئے کی جارہی ہے اس سانحہ کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی آئی جی پی،ہوم سیکرٹری،اور چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ کے خلاف FIRدرج کروائے گی بیان کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی اایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا. بیان میں کہا گیا ہے کہ جو حکمران ہمیں تحفظ نہیں دے سکتے ہیں انہیں حکمرانی کا حق بھی نہیں ہے. عوام باشعور ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اس سازش کو سمجھے اور امن کو برقرار رکھے

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button