کھیل

داماس میں جاری جوش گیمز کے فٹبال میچ میں گاہکوچ (ریڈ) کے ہاتھوں ہاسس الیون کو شکست کا سامنا

Josh Games Hasis1
غذر(نیوز رپورٹر)آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ فار داماس کے زیر اہتمام داماس اسٹیڈیم میں جوش گیمز 2014کے فٹ بال مقابلوں کے دوسرے راونڈ میں داماس سپورٹس کلب نے گاہکوچ بالا گرین کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہر کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا، اور سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ داماس کی طرف سے عافیت ولی اور جان عالم نے ایک ایک گول سکور کیا،داماس کی ٹیم سیمی فائنل میں گاہکوچ پائیں گرین اور گاہکوچ پائیں یلو میں سے جو بھی ٹیم جیتے گی، اسکے ساتھ سیمی فائنل میں ٹکرائے گی. جبکہ اسی روز ایک اور میچ میں گاہکوچ بالا ریڈ کی ٹیم نے ایک اہم میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ہاسس الیون کی ٹیم کو دو گول سے ہر کر فائنل میں جگہ بنا لی۔داماس اسٹیڈیم میں فٹ بال کے مقابلے دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود ہوتی ہے، اور بہتر کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہتے ہیں۔ ایونٹ کاسیمی فائنل آج کھیلا جا ئیگا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button