گلگت بلتستان

کریم آباد ہنزہ، سمنرقند کوہل کے ساتھ زیر تعمیر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Untitled-1 copy

کریم آباد (اکرام نجمی ) ہنزہ نگر کے سیاحتی مقام کریم آباد کے درمیان سے گرزنے والی سمرقند کوہل کے ساتھ تعمیر قدیم جیب ایبل روڈ حکام اور عوامی نمائندوں کی عدم دلچپسی کی وجہ سے مکمل طور پر ختم ہورہاہے۔ اس روڈ سے متصل عوام مریضوں کو ایمبولنس کے بجائے ریڑھیوں میں ہسپتالو ں تک پہنچانے پر مجبور ہیں عوام کے  بھر پور مطالبے پر چند سال قبل محکمہ تعمیرات نے اس روڈ کی دوبارہ تعمیر و مرمت کا آغاز کیا تھا جو صرف آدھا کلو میٹر کے بعد فنڈ ز کی کمی کا بہانہ بناکر بند کیا گیا ہے ۔جس ایریا میں تعمیر و مرمت کا کام ہوا ہے وہ بھی مختلف ٹھیکیداروں کی ناقص کام کی وجہ سے دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکاہے۔

علاقے کے مکینوں نے میڈیا کے زریعے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر سے اپیل کی ہے کہ اس تاریخی لنک روڈ کو کریم آباد زیروپوائنٹ تا گرلز کالج کریم آباد تک بحالی کے کام کو دوبارہ شروع کروایا جائے اور جہاں پر ناقص کام ہوا ہے اس کے خلاف تحقیقات کرکے متعلقہ ٹھیکداروں سے دوبارہ کام کروایا جائے کیونکہ یہ ایک تاریخی لنک روڈ ہے جسے ہنزہ کی پہلی جیب ایبل روڈ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button