گلگت بلتستان

گلگت سے حراموش جانے والی مسافر گاڑی میں دھماکہ، 3 افراد جان بحق، 9 زخمی

دھماکے میں زخمی ہوںے والے ایک معصوم بچے کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال گلگت میں علاج کیا جا رہا ہے
دھماکے میں زخمی ہوںے والے ایک معصوم بچے کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال گلگت میں علاج کیا جا رہا ہے

گلگت،( فرمان کریم بیگ اور دیگر) گلگت سے حراموش جانے والی پبلک وین میں دھماکے کے باعث 3 افراد جان بحق اور 9 افراد، بشمول تین خواتین، کے زخمی  ہوںے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسافروں سے بھری ایک گاڑی عالم پل کے نزدیک اچانک دھماکے کی زد میں آگئی اور گاڑی میں آگ لگ گئی. زخمیوں اور جان بحق افراد کو فورا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا. ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دیا گیا ہے.

گلگت سے ایک اور رپورٹ کے مطابق زخمی افراد نے بتایا ہے کہ وین سڑک پر بنے کلوٹ کے قریب پنچی تو دھماکہ ھوا. پولیس کے مطابق جاے حادثہ پر تین فٹ گہرا گڑھا پڑا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے. 

Haramosh Van Blast (2)
گلگت: زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد دیا جا رہا ہے. دھماکے کے نتیجے میں دو بچوں اور چار خواتین کے زخمی ہوںے کی اطلاعات ہیں

عینی شاہد میر معصوم شاہ نے پامیر ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ جب گاڑی عالم برج کے قریب پہنچی تو اچانک دھماکہ ہو گیا اور گاڑی میں آگ لگ گئی. انہوں نے ہسپتال میںں پامیر ٹائمز کو بتایا کہ گاڑی کا  ڈارئیور مشتاق ولد علی مدد موقعے پر ہی جان بحق ہو گیا. جان بحق ہوںے والے مزید دو افراد کو عقیل شاہ ولد سلطان شاہ اور سید صابر ولد بابا جان کے نام سے شناخت کیا گیا ہے.

(گلگت کے ڈپٹی کمشنر رات گئے اپنے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں بتا چکے ہیں کہ دھماکہ بم پھٹنے کی وجہ سے نہیں بلکہ گاڑی میں رکھے بارودی مواد کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے (تفصیلات کے لے کلک کریں) 

کم از کم نو افراد اس اندوہناک واقعے میں زخمی ہو گئے. زخمی ہوںے والی خواتین اور طفلان کے نام ہدا، سلمان، تحایہ، عشاء، مدیہ، مظہر ، زینب ، شمع اور عمرانہ بتائے جا رہے ہیں.

زخمیوں کو ریسیکو 1122 کے المیبولنس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرر ہسپتال گلگت پہنچادیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو امداد دی جارہی ہے۔

 وین میں سوار ایک عینی شاہد میر مصوم شاہ نے پائمر ٹائمز کو بتایا کہ گلگت سے 25 مسافر کو لے کر وین حراموش جارہی تھی۔ جب عالم پل سے نکل کر آگے گئے تو گاڑی میں اچانک دھماکہ ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ جہاں پر گاڑی میں دھماکہ ہوا وہاں کلوٹ ہے اور سٹرک کا کچھ حصہ کچا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بم روڈ کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق پولیس مختلف زاویوں سے واقعے کی تحقیق کر رہی ہے.

ریسکیو ١١٢٢ ذرائع کے مطابق حراموش جانے والی ہا ئی ایس میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڈ گئے اور سات افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو 1122کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینسس اور ٹیم کو روانہ کردیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کردیا۔  ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکا ہے ۔

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوںے والے نوجوان کا علاج کیا جا رہا ہے
دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوںے والے نوجوان کا علاج کیا جا رہا ہے
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button