گلگت بلتستان

وادی نگر کے گاؤں غلمت میں زمین سرکنے کا عمل جاری، درجنوں گھرانے متاثر

ہنزہ نگر( بیورو رپورٹ، تصاویر: حسین نگری) ہنزہ نگر کے گاوں غلمت میں میں زمین سرکنے کا عمل گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے عوام شدید خوف ہراس میں مبتلا ہے۔ زمین سرکنے کی وجہ سے علاقے میں سینکڑوں کنال زرعی ارضی ، ہزاروں پھلدار اور غیر پھلداردرخت تباہ ہوچکے ہیں ۔ جبکہ غلمت نگر کے اندرون گاوں کی طرف جانے والے راستہ بھی اس کے زد میں آچکا ہے۔ جس کی وجہ سے تقریباً ط40سے زائد گھرانوں کو شدید نقصان کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ زمین سرکنے کی وجہ سے گاوں کے تقریباً40سے زائد گھرانوں میں دراڑ پڑ گئے ہے۔ جبکہ متاثرین نے گزشتہ روز اخبار نوسیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ پچھلے چار روز سے مسلسل لینڈ سلائنڈنگ کا عمل جاری ہونے کی وجہ سے رات کو کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ یا سیاسی حلقوں کی جانب سے کوئی پرسان حال نہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ گلگت بلتستان محمد علی اخترکا تعلق بھی اسی گاوں سے ہے لیکن اب تک وہ بھی کوئی امداد فراہم نہیں کر سکے ہیں۔ ان کا کہنا کہ اگر سرکنے کا عمل اسی طرح جاری رہا توزرعی زمینوں ، ہزاروں پھلدار و غیر پھلدار درختان کے علاوہ دیگر مالی و جانی نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔انھوں نے سیاسی و سرکاری حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بروقت متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے علاوہ دیگرامدادی سرگرمیاں بھی شروع کرے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button