چترال

عید الاضحی قریب آگئی ،جانوروں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

chitral ground

چترال(گل حماد فاروقی) عید الاضحی کی آمد پر چترال میں مال مویشی کا کوئی بڑی منڈی تو نہیں ہے تاہم اردگرد علاقوں سے لوگ اپنے مال مویشی چیو پُل اور پولو گراؤنڈ میں جمع کرکے فروخت کرتے ہیں۔ اس سال سب سے بڑی منڈی پولو گراؤنڈ میں لگا ہے جہاں بڑی تعداد میں بھیڑ، بکری، گائے، بیل وغیرہ لائے گئے ہیں۔ اس منڈی میں چار سینگوں والا ایک بھیڑ خریداروں کی توجہ کا مرکز بنتا رہا۔ سفید رنگ کے اس بھیڑ کے قدرتی طور پر دو بڑے سینگ آگے اور دو چھوٹے سینگ پیچھے ہیں۔ یہ بھیڑ نہایت انسا ن دوست ہے اور لوگوں کے ساتھ بہت جلدی گل مل جاتا ہے۔

بکرا منڈی میں چار سینگوں والا بھیڑ گاہکوں کی توجہ کا مرکز بنتا رہا۔
بکرا منڈی میں چار سینگوں والا بھیڑ گاہکوں کی توجہ کا مرکز بنتا رہا۔

جب ایک بیوپاری سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مال اتنا مہنگا نہیں ہوا ہے میرے پاس ہر قیمت اور ہر ساحت کا جانور موجود ہے اور میں کوشش کرتا ہوں کہ ہر طبقے کے لوگوں کو قربانی کیلئے جانور مل سکے۔  خریدار کا کہنا تھا کہ ملک میں شدید مہنگائی کی وجہ سے جانوروں کی قیمتیں بھی کافی آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں جس کی وجہ سے کثیر تعداد میں متوسط طبقے کے لوگ قربانی کرنے سے قاصر رہیں گے۔

چترال کے محتلف مقامات سے ان منڈیوں میں جو ما ل مویشی لائے گئے ہیں ان میں محتلف قسم کے جانور لائے گئے ہیں۔ ایک عام بکری کی قیمت دس سے پندرہ ہزار جبکہ بڑے اور فربہ بکرے کی قیمت اٹھارہ سے بیس ہزار روپے تک ہے۔ اسی طرح بیل کی قیمت چالیس سے ستر ہزار تک جبکہ کچھ کمزور گائے بائس ہزار میں بھی بک گئے ہیں۔ ان جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں قربانی نہیں کرسکیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button