گلگت بلتستان

چیف سیکریٹری کی طرف سے ذوالفقار آبادتا KIU پل کو جلد از جلد تعمیر کرنے کا حکم

گلگت (پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے زیرالتواء منصوبوں پر کام تیز کرکے انہیں جلد از جلد مکمل کرانے کے  سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ذوالفقار آبادتا KIU زیر تعمیر پل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں چیف انجینئر محمد اسحق نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی اور تعمیر کے بارے میں اور تکنیکی حوالے سے آگاہ کیا۔ چیف سیکریٹری نے بریفنگ کے دوران منصوبے کی تکمیل میں ہونے والی تاخیر کے حوالے سے پوچھا اور محکمہ تعمیرات کے اعلی حکام سے کہا کہ اس اہم نوعیت کے منصوبے میں مزید تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ تعمیرات کو یقین دلایا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیئے درکار فنڈز کے اجراء میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی تاہم انہیں جلد از جلد اس منصوبے کو مکمل کرنا ہوگا تاکہ شہریوں کی سفری مشکلات میں کمی ہوسکے۔ چیف سیکریٹری نے ڈپٹی کمشنر گلگت اجمل بھٹی کو حکم دیا کہ یونیورسٹی کی جانب واقع زمین کے حصول کے لیئے آج سے ہی کام شروع کردیا جائے تاکہ کام میں حائل رکاوٹیں دور ہوسکیں۔ چیف سیکرٹری نے حکام کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ انہیں آگاہ کیا جائے کہ اس پل کی تعمیر کے سلسلے میں کس سطح پر تعمیر کی جگہ کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا تھا اور ساتھ ہی پل کے اطراف میں تعمیر کی جانے والی سڑک کے متعلق بھی انہیں آگاہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس پل کی تعمیر سے گلگت اور دنیور کا بیچ سفر کا دورانیہ بھی کم ہوگا اور گلگت کے گرد نواح سے آنے والے مسافروں کو دفتروں اورخاص طور پر مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچنے میں آسانی ہوا کرے گی۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا کا بھی دیرینہ مطالبہ رہا ہے کہ اس پل کی تعمیر میں رکاوٹوں کو جلد سے جلد دور کرکے انکے لیئے یونیورسٹی تک رسائی کو آسان بنایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button