گلگت بلتستان

الخدمت فاونڈیشن ضلع گانچھے کے متاثرین کی بھی داد رسی کریں: آمنہ انصاری

JI

گلگت(پ ر) الخدمت فاونڈیشن بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر معمور ہے ، الخدمت فاونڈیشن کے سماجی خدمات سے متاثر ہو کر میں اس فلاحی ادارے کے ساتھ رضاکارانہ کام کرنے کی خواہش بھی رکھتی ہوں ، ان خیا لات کا اظہار ممبر جی بی ایل اے آمنہ انصاری نے امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع سے ملاقات کے دوران کہیں ، ملاقات میں نظام الدین سیکریٹری جماعت اسلامی گلگت بلتستان ، محمد طاہر رانا پروگرام منیجر الخدمت فاونڈیشن جی بی بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے جس طرح دیگر اضلاع میں متاثرین سیلاب کی مدد کی ہے اسی طرح ضلع گانچھے کے متاثرین کی بھی داد رسی کریں ،صوبائی حکومت نے ابتک ضلع گانچھے کے متاثرین کیلئے کوئی امداد نہیں پہنچائی جس کی وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں ، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جی بی مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن اپنی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کے چپے چپے میں غریب نادار اور سیلاب متاثرین کی سماجی خدمت پر سرگرم ہے ، سابقہ ادوار میں ہنزہ، سکردو، دیامر ،غذر اور گلگت میں ادارے نے بساط کے مطابق اپنا کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ جی بی میں الخدمت سماجی کاموں کا ایک جال بچھا ئے گا ۔انہوں نے گانچھے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کا بھی یقین دلایا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button