سکردو:شاہین پریمئر لیگ سیزن ٹو کا آغاز

سکردو:شاہین پریمئر لیگ سیزن ٹو کا آغاز

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

SPL 22

سکردو (سپورٹس رپورٹر) شاہین سپورٹس کلب کی جانب سے جاری شاہین پریمئر لیگ سیزن ٹو میں دو ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفا ئی کر لیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق شاہین سپورٹس کلب کی جانب سے منعقد ہونے والی گلگت بلتستان کا سب سے مہنگا ترین فٹبال لیگ زور شور سے جاری ہے۔  پیر کے روز اس کاپہلا راونڈ اختتام پزیر ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 14ٹیموں نے حصہ لیا جس میں سکردو بھر سے مختلف کلبوں کے سٹار کھلاڑی شریک ہیں۔  پہلے مرحلے میں ٹیموں نے اپنے اپنے کارکردگی کا لوہا منوایا تاہم اب تک شاہین بینظیر اور شاہین بیدار نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔  سیمی فائنل کھیلنے کیلئے مزید ٹاکرا پیر کے روز چار ٹیموں کے درمیان ہوگا جس میں شاہین لائنز ، شاہین سپر ہنڈا ، شاہین بلتستان اور شاہین کے سی بی ایل شامل ہے۔

اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں شاہین لائنز نے شاہین کے سی بی ایل کو 3-2سے شکست دی ،دوسرے میچ میں شاہین بینظیر نے شاہین عدیل کو 1-0سے ہرا دیا شاہین سپر ہنڈا نے شاہین بلتستان کو 2-1سے شکست دی ،شاہین علی اسد نے شاہین والز کو 2-1سے شکست دی۔ آخری میچ میں شاہین K-2نے شاہین بلاول بھٹو کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 4-1سے شکست دی اس میچ میں ٹورنامنٹ کے سب سے کم عمر کھلاڑی سنگے علی نے 2گول سکور کئے ۔

SPL 23

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔