گلگت بلتستان

شگر بازارکمیٹی چارماہ سے حلف برداری کے منتظر

شگر(عابد شگری) شگر بازارکمیٹی کی تشکیل کوچار ماہ گزر گئے لیکن ابھی تک اس کمیٹی کی حلف برداری بھی نہ ہوسکی۔ بازار ایریا میں صفائی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں مالیت ڈ سٹ بنز بیکار ہونے لگے۔ ۔تحصیلدار محمد جعفر اور نائب تحصیلدار محمد یوسف کی خصوصی دلچسپی کی وجہ اس سال جون میں شگرریسٹ ہاؤس میں منحقدہ ایک اجلاس میں شگر بازار کمیٹی کے نام سے شگر سنٹر کے تمام کاروباری حضرات کا متفقہ اور نمائندہ تنظیم کا قیام عمل میں لایاگیاتھا۔ اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے اندراندر کمیٹی کا باقاعدہ حلف برداری کےبعد کمیٹی اپنا کام شروع کریگی لیکن چار ماہ کا عرصہ گزرنے کے باؤجود ابھی تک نہ ہی حلف برداری عمل میں آسکی اور نہ کمیٹی نے اپنا کام شروع کی ہے۔جس کی وجہ سے شگر بازار میں ایک ادارے کی جانب سے لاکھوں روپوں کی مالیت سے نصب ڈس بنزمناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سےبیکار ہونے لگےہیں۔ان کوڑا دانوں میں کوڑا کرکٹ کی ڈھیر ہونے کےعلاوہ شگر بازار کی مناسب صفائی اور چوکیداری کا سسٹم بھی عمل میں نہیں آسکا ہے۔بازار کمیٹی کی حلف برداری میں رکاوٹ کی اصل وجہ شگر انتظامیہ اور بازار کمیٹی کےصدر کے آپس میں اختلافات کا بھی ہونا بتایا جاتا ہےجس کی وجہ سے انتظامیہ شگر کا اس کمیٹی میں دلچسپی کا فقداں نظر آرہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button