گلگت بلتستان

شگرمیں محکمہ برقیات کے ملازمین کو غیر معیاری حفاظتی اشیا فراہم کرنے کا انکشاف

workwear-for-electrical-safetyشگر(عابد شگری) ناقص اور غیر معیاری آلات اور اشیاء کی فراہمی محکمہ برقیات شگر کے لائن مین ملازمین جان جوکھوں میں ڈال کر کام کرنے پر مجبور۔لائن مینوں کو کپڑا دھونے والی دستانے فراہم کئے گئے ہیں۔جو جگہ جگہ سے پھٹ چکی ہیں۔اور وہ کسی بھی وقت کسی لائن مین کیلئے خطرے سے کم نہیں۔
تفصیلات کیمطابق محکمہ برقیات شگر کے لائن مینوں کو فراہم کئے گئے دستانے اور پلاس کٹر انتہائی ناقص ،غیر معیاری اور سستے ہیں ان کو دئے گئے دستانے عورتوں کی کپڑے دھونے والی دستانوں سے بھی زیادہ پتلے اور کمزور ہیں جو ایک دفعہ استعمال کے بعد جگہ جگہ سے پھٹ چکے ہیں اور ان کے پاس متبادل کوئی دوسری اوزار موجود نہیں۔یہ ملازمین بجلی کی کھمبوں پر کام کرتے ہوئے انتہائی خوف محسوس کرتے ہیں۔
ملازمین کیمطابق انہیں یہ اشیاء محکمہ برقیات شگر کے ذمہ داروں نے پیسے بچانے کیلئے خریدے ہیں اگر ہم ان پر اعتراض کریں تو ہمیں نوکری سے نکالنے اور تبادلے کا خوف ہوتا ہے اس کی وجہ سے تمام لائن مین خوف کی عالم میں خاموش اور مجبوری کی حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ہمیں اکثر کھمبوں پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے کا خطرہ سر پر منڈلاتے رہتے ہیں۔لوگوں کا کہنا کہ کہ محکمہ برقیات کے عہدیداروں کو خدا کا خوف محسوس ہونا چاہئے جو پیسے بچانے کی چکر میں ان غریب ملازمین کو موت کی منہ میں دھکیلنے کا سلسہ بند کیا جائے ۔لوگوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،وزیر پانی و بجلی اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے ان ناقص اشیاء کی فراہمی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button