تعلیم

گلگت میں بلتستانیه کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا گیا

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گلگت( فرمان کریم بیگ) قائدتحریک جعفریہ سید آغا راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ تما م ادارے گلگت بلتستان میں علم کی روشنی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ علم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ اُنہوں نے گلگت میں بلتستان ویلفیر انجمن کے زیر اہتمام بلتستانیہ کمپلیس کے سنگ بنیادکے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج جس عظیم فلاحی ادارے کا سنگ بنیاد رکھا ہے انشا اللہ یہ فلاحی ادارہ گلگت بلتستان کے ساتھ جو تعلقات ہیں وہ مذید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ اور تعلیمی میدان میں طلباء و طالبات کی رہنمائی کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

2تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائز پاکستان مسلم لیگ (ن) حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ بلتستان علم و ادب میں بہت آگے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ اس فلاحی ادارے کے قیام سے گلگت میں علم وادب کو فروغ ملے گا۔ بلتستان کے لوگ انتہائی مہمان نواز، نرم گو اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں ان سے توقع رکھتے ہیں کہ گلگت کے قیام امن میں بلتستان کے لوگ اپنا کردار ادا کرینگے۔ تقریب سے قبل قائدتحریک سید آگا راحت حسین الحسینی اور حافظ حفیظ لرحمننے بلتستانیہ کمپلس کا بنیاد رکھا اور دُعا کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button