گلگت بلتستان

عطاآباد جھیل میں بغیر لائف جیکٹ پہنے سفر کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے

 ہنزہ ۔ سٹی مجسٹریٹ سلمان علی برچہ عطاآباد جھیل پر کشتیوں اپریٹر اور مسافر کو لائف جیکٹس پہنے کا حکم دے رہا ہے۔
ہنزہ ۔ سٹی مجسٹریٹ سلمان علی برچہ عطاآباد جھیل پر کشتیوں اپریٹر اور مسافر کو لائف جیکٹس پہنے کا حکم دے رہا ہے۔

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) عطاآباد جھیل پر بغیرلائف جیکٹ سفر پر پابندی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان کے ہدایت پر سٹی مجسٹریٹ سلمان علی برچہ نے گزشتہ روز عطاآباد جھیل پر معائینہ کیاجھیل میں چلنے والے کشتی اپریٹر اور مسافروں کو حکم دیا کہ بغیر لائف جیکٹ کے سفر ہر گز نہیں کرینگے۔ سٹی مجسٹریٹ سلمان علی برچی نے عطاآباد سپل وے کشتی اپریٹر کو سختی سے ہدایت جاری کردیا کہ کسی بھی مسافر کو بغیر لائف جیکٹ کشتی میں سفر نہیں کر وائے گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ موسم سرما کے موسم کے آمد کے ساتھ ہی عطاآباد جھیل پر تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گیا ہے جس کے باعث خصوصاً شام کے اوقات کشتی سروس بند کر دی جائی گی۔ اور کشتی اپریٹر کو یہ بھی ہدایت جاری کردی کہ شام 5بجے کے بعد کشتی سروس مکمل طور پر بند کردی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رو نما نہ ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر کسی اپریٹر نے خلاف قانون کام کیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے علاوہ اس نمبر کی کشتی کا NOCبھی منسوخ کر دیا جائے گا۔سٹی مجسٹریٹ نے عطاآباد جھیل پر سفر کرنے والے مسافروں کو اپیل کیا کہ کشتی میں سفر کے دوران لائف جیکٹ ضرور پہنے تاکہ انسانی زندگی محفوظ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button