چترال، سڑک حادثے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامور کارکن معراج حسین جاں بحق، ڈرائیور سمیت دو افراد زحمی

چترال، سڑک حادثے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامور کارکن معراج حسین جاں بحق، ڈرائیور سمیت دو افراد زحمی

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال(گل حماد فاروقی) سڑک حادثے میں ایک شحص جاں بحق دو شدید زحمی۔ ایس ایچ او تھانہ بونی کے مطابق ایک مسافر ٹویوٹا گاڑی رجسٹریشن نمبر Peshawar 1076 B مستوج سے ملکہو جارہی تھی جونہی یہ بد قسمت گاڑی کروئی دری کے قریب پہنچ گئی تو سڑک کی حراب حالت کی وجہ سے سینکڑوں فٹ گہرے دریائے مستوج میں گر گئی جس کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن اور معروف سماجی شحصیت معراج حسین ولد ابراہیم شاہ موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ عبد الحق سکنہ وریجون اور گاڑی کی ڈرائیور خوش محمد سکنہ ملکہو شدید زحمی ہوئے۔ زحمیوں کو بونی ہسپتال لائے گئے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ چترال کے بالائی علاقے میں تمام سڑکیں نہایت حراب حالت میں ہیں اور دریا کے کنارے یہ سڑکیں گزرنے سے انتہائی حطرناک بھی ہیں جس کی وجہ سے آئے روز اس قسم کے حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ سڑک کے کنارے دریا کی جانب کوئی حفاظت دیوار یا جنگلہ بھی نہں ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔