گلگت بلتستان

محرم الحرام کے دوران گلگت بلتستان میں باہر سے آنے والے مقررین کے داخلے پر پابندی ہوگی، اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ

3

گلگت(پ ر ) ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر عطاالرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران فل پروف سیکورٹی انتظامات کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے ۔اجلاس میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی نگرانی اور چیکنگ کے عمل کو موثر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا اور کہاگیا کہ محرم الحرام کے بارے میں ضلعی سطح پرپو لیس اور دیگر سیکورٹی ادارے خصوصی پلان جا ری کرینگے جس کے مطابق محرم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ، گاڑیوں میں کا لے شیشے لگانے ، لوڈسپیکر کی نا جائز استعمال اور متنازعہ اشاعتی مواد کی تقسیم پر مکمل پابندی عائد ہو گی ۔اجلاس میں ماہ مقدس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اخوت و بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کے لئے گلگت بلتستان میں باہر سے آنے والے مقررین کے داخلے کوممنوع قرار دیاگیا ہے ۔ اور ہر قسم کے اسلحہ کی نما ئش پر تاحکم ثانی پابندی رہے گی.

امن و امان کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں تمام اضلاع کی سیکورٹی کو فل پروف بنانے کے لئے پاک فوج کے دستو ں کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔اور ریسکیوٹیموں کو محرم الحرام کے دوران چوکس رہنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ہوم سیکریٹری کی زیر صدارت اجلاس میں باہمی یکجہتی اور اتحاد کو فروغ دینے کے لئے یو نین سے لیکر ضلع اور صوبائی سطح تک مساجد بو رڈ اور امن کمیٹیوں سے ربطے اور مشاورتی اجلاس کو یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جبکہ شاہراہ قراقرم پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کر نے کی بھی منظوری دی گئی.

اجلاس میں کہاگیاکہ محرم کے دوران سیکورٹی کے نقطہ نظر اور عوامی سہولیات کے لئے بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ صفائی پر بھی خصوصی تو جہ دی جائیگی ۔محرم سیکورٹی کے خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ محرم کے تمام جلوس روایتی اور مقررہ راستوں سے گزر کر اختتام پزیر ہونگے جس میں کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہو گی ۔،مقامی انتظامیہ جہاں کہیں بھی سیکورٹی کی ضرورت پڑنے پر فوری طور پر اس کمی کو دور کرے گی۔اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکریٹریز ،کمشنر بلتستان ،ضلعی انتظامیہ کے عہدیدار اور قانو ن نافذ کرنے والے اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button