سیاست

کیا صدر ممنون حسین گلگت دورے کے موقعے پر سلطان مدد کو گورنربنانے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں؟ چہ میگوئیاں شروع

گلگت (نعیم انور)صدر پا کستان کے دورہ گلگت کے مو قع پر مسلم لیگ کے سینئر رہنما سلطا ن مدد کو نیا گو رنر بنا نے کا اعلان متو قع۔ اس حوالے سے وفا ق میں حتمی فیصلہ ، سلطان مدد کو نیا گور نر بنا نے میں صوبا ئی لیگی قیا دت بھی متفق، سلطان مدد 21 اکتوبر کو صدر پا کستان کے ہمراہ اسلام آبا د سے گلگت طیا رہ میں پہنچ رہے ہیں ۔

انتہا ئی با خبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدر پا کستان ممنون حسین 21 اکتوبر کو گلگت کے اپنے دورہ کے مو قع پر گلگت بلتستان کے نئے گو رنر کے طور پر مسلم لیگ کے سینئر رہنما و سینٹرل ایکزیکٹیو کمیٹی کے ممبر سلطا ن مدد کا نا م اعلان کرینگے ،اس حوالے سے وفا قی سطع پر حتمی فیصلہ ہوا ہے ، مسلم لیگ (ن) کی صوبا ئی قیادت نے بھی سلطان مدد کو نیا گورنر بنانے پر اتفاق کر لیا ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے سلطان مدد 21 اکتوبر کو صدر پاکستان کے ہمراہ خصوصی طیارہ میں گلگت پہنچینگے ۔ وفا ق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کے بعد گلگت بلتستان کی لیگی قیادت نے گو رنر پیر کرم علی شاہ کو ہٹا کر کسی لیگی رہنما کو گور نر بنانے کی سفا رش کی تھی اور گلگت بلتستان سے پا نچ لیگی رہنما وں کی فہرست بھجوائی گئی تھی جن میں سلطان مدد،میر غضنفر علی خان،جعفر اللہ ،فدا محمد نشاد اور ملک مسکین شامل تھے تا ہم ان تمام امیدواروں میں سے سلطا ن مدد کو پا رٹی کی اعلیٰ قیادت نے گو رنر کیلئے مو زوں ترین قرار دیکر نام فا ئنل کر دیا ،وفا ق کی طرف سے لیگی رہنماکو گور نر بنانے سے لیگی کنوں میں خو شی کی لہر دوڈ ے گی کیو نکہ لیگی کا رکنوں کا شروع دن سے پیر کرم علی شاہ کو عہدے سے ہٹاکر کسی لیگی رہنما کو گو رنر بنانے کی نہ صرف خواہش تھی بلکہ قیادت پر شدید دباؤ بھی ڈالا جا رہا تھا ،سلطا ن مد د کوگو رنر بنانے کے بعد صو بائی اسمبلی کے انتخا بات بھی گو ر نر کے زیر نگرانی کرانے کے امکا نا ت واضع ہو گئے ہیں کیونکہ وزیر اعلی ٰ مہدی شاہ نے پہلے ہی سلطا ن مد د کو نگران وزیر اعلیٰ بنا نے کی پیش کش کی تھی جو انہوں نے ٹھو کرایا تھا ۔یا د رہے کہ سلطا ن مدد گو رنر بننے کے بعد ضلع غذر سے تعلق رکھنے والا دوسرا گو رنر کہلا ئے گا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button